ایک اور سعودی عالم کو 27 سال قید کی سزا

سعودی

🗓️

سچ خبریں:سعودی عرب میں زیر حراست افراد سے متعلق خبروں کی کوریج کرنے والے ایک صارف اکاؤنٹ نے اعلان کیا کہ سعودی مبلغ اور عالم دین شیخ عصام العوید کو 27 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

معتقلی الرائے کے صارف اکاؤنٹ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اپیل کورٹ نے اس ملک کے مشہور مبلغ عصام العوید کی قید کی سزا کو بڑھا کر 27 سال قید کر دیا ہے، معتقلی الرائے کے صارف اکاؤنٹ نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا کہ ہمارے لیے اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ سعودی اپیل کورٹ نے شیخ عصام العوید کے خلاف سنائی گئی سزا کو 4 سال سے بڑھا کر 27 سال کر دیا ہے۔

واضح رہے کہاس سے قبل سعودی حکام نے عصام العوید کو ڈھائی سال سے زائد عرصے تک گرفتاری کے بعد چار سال قید کی سزا سنائی تھی، یہ سزا سعودی عرب میں دہشت گردی کے مقدمات کے لیے خصوصی فوجداری عدالت نے جاری کی ہے۔

یاد رہے کہ فروری 2017 میں، سعودی حکام نے العوید کو دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کے الزام میں گرفتار کیا،ایک ایسا الزام جس کی ان کے اہل خانہ نے تردید کی تھی جس کے بعد دسمبر 2019 میں انہیں 4 سال قید کی سزا سنائی گئی جو کہ جنوری 2020 میں ختم ہوئی، جس کے بعد انہیں رہائی کی تیاری کے لیے ایک ریزورٹ میں منتقل کر دیا گیا، تاہم ان کی رہائی عمل میں نہیں لائی گئی اور اب انہیں 27 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

ہتھیار کے بدلے الحشد الشعبی منحل کرنے کا مطالبہ،وجہ؟

🗓️ 14 اگست 2023سچ خبریں:عراق میں الفتح کے پارلیمانی اتحاد کے رہنماوں میں سے ایک

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا عمل تدریجی ہوگا: تل ابیب

🗓️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:   امریکہ میں صیہونی حکومت کے سفیر مائیک ہرتزوگ نے آج

مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی خاتون کی وحشیانہ گرفتاری

🗓️ 10 اکتوبر 2022سچ خبریں:    سوشل نیٹ ورکس نے مقبوضہ بیت المقدس میں دمشق

الیکشن کی تاریخ کا اعلان پورا آئین نہیں، کیا دیگر پہلو نظرانداز کردیں؟ انوار الحق کاکڑ

🗓️ 31 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ

پنجاب میں چینی مافیاوں کے خلاف حکومت نے کی بڑی کاروائی

🗓️ 6 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پنجاب میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف

ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان معاہدے کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کے راستے بحال ہو گئے

🗓️ 1 نومبر 2021 اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق حکومت اور کالعدم تنظیم کے

تیرہ سالہ فلسطینی بچے کو بجلی کے کرنٹ؛صیہونی فوج کی درندگی

🗓️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے 13 سالہ فلسطینی بچے کو

نصراللہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ کی جیت کا کارڈ

🗓️ 25 فروری 2025 سچ خبریں: سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے