🗓️
سچ خبریں:ایران کی سپاہ پاسدارن نے شمالی عراق میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو توپ خانے اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔
میڈیا ذرائع نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ شمال مغربی ایران میں مغربی آذربائیجان صوبے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے حمزہ سید الشہداء بیس نے شمالی عراق میں واقع دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر توپ خانے اور ڈرون طیاروں سے حملے کیے ہیں۔
قبل از ایں ہفتے کے روز سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا تھا کہ حمزہ سید الشہداء بیس کی یونٹوں نے شمالی عراق میں عالمی استکبار سے وابستہ ایران مخالف دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لیے آپریشن شروع کیا ہے، ان دہشت گرد گروہوں نے حالیہ دنوں میں ایران کی شمال مغربی سرحدوں پر دراندازی کی اور حملے کیے ہیں۔
سپاہ پاسداران کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ان کی فورسز نے دہشت گردوں کے حملوں کا فیصلہ کن جواب ایسے وقت میں دیا کہ جب شمالی عراق میں حکام نے انقلاب مخالف کرائے کے فوجیوں اور دہشت گردوں کی صف بندی اور سرگرمیوں کے خلاف مناسب اقدام اٹھانے اور انہیں دیے گئے متعدد انتباہات پر توجہ دینے سے گریز کیا، یاد رہے کہ یہ حملے ابھی بھی جاری ہیں۔
مشہور خبریں۔
حکومت کا پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ، وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دیدی
🗓️ 9 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی
مارچ
غزہ میں قابضین کے لئے واپسی کا کوئی راستہ نہیں
🗓️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ میں جنگ کو 77 دن گزر چکے ہیں اور
دسمبر
شبوا میں متحدہ عرب امارات سے منسلک فیلڈ آپریشنز روم پر حملہ
🗓️ 1 فروری 2022سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی ساری نے کہا کہ
فروری
عراق میں امریکی برطانوی اور اماراتی سازش کے بارے میں الفتح کا انتباہ
🗓️ 3 اگست 2022سچ خبریں: الفتح اتحاد سے تعلق رکھنے والے عراقی پارلیمنٹ کے
اگست
ایک سال کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 59 کروڑ ڈالرز کا اضافہ
🗓️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ کے مطابق ایک سال کےدوران زرمبادلہ
ستمبر
ٹی ٹی پی بھارتی فنڈ نہ ملنے کی وجہ سے پریشان
🗓️ 25 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد
اگست
2023 یورپی شہریوں کے لیے اچھا سال کیوں نہیں ہوگا؟
🗓️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: گزشتہ فروری میں روس یوکرین جنگ کے آغاز
دسمبر
لداخ ”کے ڈی اے، ایل اے بی“کا مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں احتجاجی تحریک کی دھمکی
🗓️ 19 اپریل 2025کارگل: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
اپریل