?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نے ایران کے نطنز میں حالیہ واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے سے گریز کرتے ہوئے ایران کے عہدیداروں کی اسرائیلی حکومت سے انتقام لینے کی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے ڈبلیو اے بی سی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے ، نطنز واقعے میں صیہونی حکومت کے ملوث ہونےسے انکار کیا تاہم تخریب کاری کے مرتکبین کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی دھمکیوں کے بارے میں واضح طور پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے نطنز واقعے میں صیہونی حکومت کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین نہیں کہ اسرائیل نے ایسا کیا ہوگا اور میں ایرانیوں کو پرسکون رہنے کی صلاح دیتا ہوں۔
واضح رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے کل صبح کابینہ کے اجلاس میں ایران میں 60 فیصد افزودگی کے آغاز کے سلسلہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہIR-6 کا آغاز اور 60 فیصد کی افزودگی شرارتوں کا ردعمل ہے،انھوں نے مزیدکہا کہ اگر صیہونیوں نے ہماری قوم کے خلاف سازشیں جاری رکھیں تو ہم اس کا جواب دیں گےاوریہ پہلا قدم ہے۔
یادرہے کہ اگرچہ اولمرٹ نے بظاہر یہ دعویٰ کیا کہ صیہونی حکومت ایرانی خطرے سے خوفزدہ نہیں ہے ، لیکن انھوں نے اس کے بارے میں کچھ تشویش کا اظہار کیاجبکہ یہ بھی کہا کہ دھمکیاں حقیقت ہمیں خوفزدہ نہیں کرتی ہیں ،ہم ایران سے زیادہ خوفزدہ نہیں ہیں ، مجھے نہیں لگتا کہ اسرائیل کے ایران سے خوفزدہ ہونے کی کوئی وجہ ہے لیکن یہ پرتشدد بیانات اور دھمکیاں غیر ضروری ہیں جو کسی کے لئے کارآمد نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ سابق اسرائیلی عہدیدار نے بائیڈن انتظامیہ سے اسرائیلی حکومت کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکی صدر اسرائیل کی سلامتی پر غور کریں گے، انہوں نے کہا کہ مجھے اسرائیلی حکومت کی سلامتی کے لئے ان (بائیڈن) کے عزم کے بارے میں کوئی شک نہیں ہے، اولمرٹ نے نطنز واقعے میں صیہونی حکومت کے کردار سے لاعلمی کا اظہار کیا جبکہ صہیونی حکومت کی فوجی انٹلی جنس سروس کے سابق سربراہ "آموس یادلن” نے حساس سکیورٹی تنصیبات پر کاروائیوں کے سلسلے میں عمل نہ کرنے پر صیہونی وزیر اعظم کو واضح طور پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
دوسری طرف ، یروشلم پوسٹ نے حال ہی میں ایک رپورٹ میں واضح طور پر اعتراف کیا ہے کہ یروشلم میں قابض حکومت کی جاسوس ایجنسی موساد نطنزجوہری مرکز میں تخریب کاری کی کاروائیوں میں ملوث تھی۔
مشہور خبریں۔
یوکرین اور یمن کے بارے میں پوٹن اور بن سلمان کی ٹیلی فون پر مشورت
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں: کریملن نے آج روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور سعودی ولی
اپریل
کیا امریکی فوج عراق سے نکلیں گی؟
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:عراق میں امریکی فوجی دستوں کی صورتحال اور اس ملک سے
جنوری
مغربی کنارے میں فلسطینی نوجوانوں کی قابضین کے ساتھ جھڑپ
?️ 3 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے منگل کی صبح مغربی کنارے کے شہر
مئی
امریکہ یعنی اسلحہ اور بغیر اسلحے کے امریکہ کچھ نہیں!
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: امریکہ کی فطرت اور اس ملک کی اصل ثقافت اور
جون
کراچی: جاپانی فرم کی سی ویو دو دریا سے پورٹ قاسم تک فیری سروس شروع کرنے کی تجویز
?️ 5 جولائی 2023کراچی: (سچ خبریں) جاپانی کمپنی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
جولائی
چین کے ساتھ تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں
?️ 26 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ چین مکمل ہونے
جولائی
ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کی ایک کروڑ 85 لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے
اپریل
عوام پر آئندہ مالی سال میں 194 ارب روپے کی اضافی پیٹرولیم لیوی کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
?️ 19 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ مالی سال 26-2025 کے آغاز پر عوام
مئی