سچ خبریں:مصر میں عمان کے سفیر نے کہا کہ ایران مصر کے ساتھ اپنے تعلقات دوبارہ شروع کرنے اور اختلافات کو دور کرنے کے لیے تیار ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر میں عمان کے سفیر عبداللہ بن ناصر الربیعی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران نے عمان کی ثالثی کے بعد مصر کے ساتھ تعلقات بحال کرنے اور دونون ممالک کے درمیان موجدہ تنازعات کو حل کرنے کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمان کے بادشاہ ہیثم بن طارق کے دورہ تہران کے دوران ایرانی حکام نے ان تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا اور خطے کی اقوام کے مفاد کی خاطر مصر کے ساتھ اپنے اختلافات کو فراموش کرنے پر زور دیا۔
الرحبی نے مزید کہا کہ عمان کے بادشاہ کا مصر کا دورہ بھی تہران اور قاہرہ کے درمیان ثالثی اور ان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بحال کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ مصر اور ایران کے تعلقات پہلے جیسے ہیں اور قاہرہ تہران اور خلیج فارس کے عرب ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری پر مبنی صورتحال کی پیروی کر رہا ہے۔
العربی الجدید ویب سائٹ نے حال ہی میں اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ موجودہ حالات میں جہاں خطے کے مختلف ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی ہو رہی ہے،مصر اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی کی کوششیں سنجیدگی سے اور وسیع پیمانے پر جاری ہیں۔