سچ خبریں: سعودی وزارت خارجہ نے ایرن کے شہر کرمان میں دہشت گردی کے واقعے کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ ہم اس دردناک واقعے پر ایران کے ساتھ دلی تعزیت، ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بدھ کی شام ایران کے شہر کرمان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے حوالے سے ایک بیان میں اس کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے والے ان دہشت گردانہ دھماکوں کی مذمت پر زور دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا ایران اور سعودی عرب کے درمیان ویزوں کی منسوخی ممکن ہے ؟
وزارت نے مزید کہا کہ ہم اس دردناک واقعے میں ایران کے ساتھ تعزیت، ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ بدھ کی سہ پہر ایران کے شہر کرمان میں گلزار شہداء کی طرف جانے والی سڑک پر 2 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
مزید پڑھیں: ایران اور سعودی عرب کے معاہدوں سے اسرائیل کے منصوبے ناکام: صہیونی میڈیا
کرمان میں قومی اور صوبائی حکام کی طرف سے اعلان کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس واقعے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا گیا ہے اور اس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد شہید اور 200 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
افغانستان میں داعش کو بڑھانے کے لیے امریکی کوششوں کا ایک نیا دور
اکتوبر
انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے مطالبے پر جام کمال نے پیپلز پارٹی کی حمایت کردی
نومبر
جرمنی میں گیس کی فراہمی کی صورتحال خطرناک
جولائی
عدالت نے عمران خان، بشری بی بی کو ریاستی اداروں، افسران کے خلاف بیان بازی کرنے سے روک دیا
اپریل
ٹرمپ انتظامیہ میں ہوم لینڈ سیکورٹی کے سیکرٹری اور زراعت کے سیکرٹری کون ہیں؟
اپریل
سی ٹی ڈی نےدہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا
نومبر
گورنر نے لاہور ہائی کورٹ کے جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیج دیا
مئی
جنین میں قدس بٹالین کی صیہونی مخالف کاروائی
جون