ایران روس بڑھتے تعلقات سے امریکہ کو تشویش

امریکہ

🗓️

سچ خبریں:امریکہ کا کہنا ہے کہ ہم مشرق وسطی سے نہیں نکلیں گے اس لیے کہ روس،چین اور ایران ہماری جگہ آجائیں گے۔
وائٹ ہاوس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر جوبایڈن مشرق وسطی میں کسی قسم کا خلا باقی رکھنا نہیں چاہتے تا کہ روس، ایران اور چین اسے پر کرسکیں، رپورٹ کے مطابق جیک سلیوان نے ان خیالات کا اظہار کولوراڈو میں ایسپین سکیورٹی فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے یوکرین جنگ کے متعلق دعوی کیا کہ روس اپنے ان اصلی اسٹریٹیجک مقاصد کو عملی جامہ پہنانے پر قادر نہیں رہا ہے جو یوکرین کے حوالے سے صدر ولادیمر پیوٹن کی طرف سے طے کئے گئے ہیں،سلیوان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ امریکہ، یوکرین کے صدر ولادیمر زیلنسکی کی سلامتی کے حوالے سے بھی پریشان ہے کیونکہ بقول زیلنسکی انہیں ایک بے رحم دشمن کا سامنا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے اس سے پہلے بھی ایران اور روس کے معمول کے دو طرفہ تعاون کے خلاف مختلف دعوے کئے تھے اور کہا تھا کہ دنیا کو تہران اور ماسکو کے مابین گہرے ہوتے تعلقات کو ایک سنجیدہ اور عظیم خطرہ تصور کرنا ہوگا۔

جیک سلیوان نے روسی صدر پیوٹن کے حالیہ دورہ ایران کو بھی غیر معمولی کہتے ہوئے مزید دعوی کیا تھا کہ روس اور ایران کے یوکرینیوں کو ہلاک کرنے کی غرض سے گہرے ہوتے تعلقات ایسا مسئلہ ہے کہ جسے دنیا کو ایک گہرے خطرے کے طور پر دیکھنا ہوگا۔

 

مشہور خبریں۔

الحشد الشعبی کی ایک او رشاندار کامیابی

🗓️ 8 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین کے شہر

ایران اور پاکستان کے تعلقات ماضی میں کیسے رہے ہیں

🗓️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ کے سابق سکریٹری نے نے کہا

سعد رضوی کی رہائی نہیں ہوئی اس سنگین مقدمہ ہے

🗓️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی

نیٹو میں فن لینڈ اور سویڈن کی رکنیت کے لیے جرمن حمایت کا اعلان

🗓️ 4 مئی 2022سچ خبریں:  جرمن چانسلر اولاف شولٹز نے منگل کو اعلان کیا کہ

 برکس کے اندر اہم اور اسٹریٹجک پیشرفت

🗓️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:بین الاقوامی تعاون کے طاقتور پلیٹ فارم برکس (BRICS) نے

مرد کے تمام کام عورت پر فرض نہیں: نادیہ حسین

🗓️ 25 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین

رمضان المبارک میں امام بارگاہوں اور مساجد کے ہدایات جاری

🗓️ 4 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او

مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت میں یمنی عوام کا وسیع مارچ

🗓️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: یمنی شہریوں نے زبردست مارچ نکال کر مظلوم فلسطینی قوم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے