?️
سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے مشاورت کے لیے تہران جا رہے ہیں۔
العربیہ چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ جلد ہی تہران روانہ ہوں گے،سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے ملاقات اور بات چیت کے لیے ہفتہ کے روز تہران جائیں گے۔
یہ بھی:ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ملاقات پر امریکہ کا ردعمل
قبل ازیں رائے الیوم اخبار نے لبنان کے باخبر سیاسی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی تھی کہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود جلد ہی سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے نام ایک پیغام لے کر آئیں گے۔
مزید:ایران اور سعودی عرب کی سفارتی تنصیبات کو دوبارہ کھولنے پر امریکہ کا ردعمل
کہا جاتا ہے کہ یہ پیغام دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی کے بارے میں ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سفر کے دوران بن فرحان ایران کے صدر اور دیگر ایرانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اس خبر کا اعلان اس کے بعد کیا گیا جب سعودی وزیر خارجہ نے جنوبی افریقہ میں برکس وزارتی اجلاس کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہیان سے ملاقات کی۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان معاملات طے
?️ 26 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان معاملات طے پانے
مئی
ایران جانے والے پاکستانیوں کے لئے ایک خوشخبری سامنے آگئی
?️ 9 دسمبر 2021چاغی(سچ خبریں) چاغی عوام کیلئے پاک ایران کے ایک نئے راستے راجئے
دسمبر
شام کی سلامتی اور PKK کے خلاف جنگ
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ حکان فیدان نے اتوار کو قطر
اپریل
یورپی یونین کے رکن ممالک بھی یونین میں یوکرین کی شمولیت کے مخالف
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:یوکرین کی جانب سے یورپی یونین میں شمولیت کے لیےمتعدد بار
مئی
امریکی انٹیلی جنس اداروں کو بائیڈن کا نیا حکم
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:یوکرین جنگ کے رازوں کے بارے میں پینٹاگون کی متنازعہ خفیہ
اپریل
دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے بھاری رقم دینے کا شہباز شریف کا جھوٹ: بیرسٹر سیف
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے
جولائی
ریاض اجلاس سے قبل شام کی عرب لیگ میں واپسی کا امکان
?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ 19 مئی کو
مئی
لبنان میں ٹرمپ کی ناکام حکمت عملی
?️ 8 دسمبر 2025 لبنان میں ٹرمپ کی ناکام حکمت عملی امریکی ماہرین کے مطابق
دسمبر