🗓️
سچ خبریں:صیہونی حکام نے ایران اور افریقی ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران افریقہ کا ایک نظریاتی شریک بن گیا ہے۔
صہیونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی ایک رپورٹ میں تل ابیب کے رہنماؤں کو خبردار کیا کہ ایران افریقہ میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے،اس صہیونی اخبار نے تل ابیب کے رہنماؤں کو امریکی پابندیوں سے بچنے کے لیے پریٹوریہ (جنوبی افریقہ کے انتظامی دارالحکومت) کے ساتھ تہران کے تعلقات کے استعمال کے بارے میں خبردار کیا اور لکھا کہ اسلامی جمہوریہ کی نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کی حمایت کرنے کی ایک طویل تاریخ ہے اور اس کے پریٹوریا کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔
تل ابیب کے اس اخبار نے اگست کے اوائل میں جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کے پوتے کے دورہ ایران کی طرف اشارہ کرتے ہوئےلکھا کہ سابق افریقی رہنما کے پوتے کو ایران کی طرف سے اسلامی انسانی حقوق ایوارڈ دیا گیا اور اس موقع پر انہیں ایران میں ایک تقریب میں اپنے دادا کی نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کی حمایت کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا۔
اس صہیونی اخبار نے منڈیلا کے پوتے کو صیہونی مخالف کے طور پر متعارف کرایا اور افریقہ برائے فلسطین تحریک سے منسلک کیا، جو صیہونی حکومت کے خلاف بین الاقوامی بائیکاٹ، ڈس انویسٹمنٹ اور پابندیاں تحریک کے قریب تحریکوں میں سے ایک ہے۔
مشہور خبریں۔
سندھ میں رات 8 بجے کے بعد ہو گا سخت کرفیو
🗓️ 24 مئی 2021سندھ (سچ خبریں) حکومتِ سندھ نے صوبے میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ
مئی
یمن میں امریکی فوجی موجودگی قبضہ ہے:انصاراللہ
🗓️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:یمنی عوامی تنظیم انصاراللہ کی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ نے
مارچ
نیتن یاہو ایک نیے اسکینڈل کیس میں گرفتار
🗓️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: قطر کی حکومت سے رقم وصول کرنے کی وجہ سے
مارچ
Women in Politics: Urgency of Quota System For Women In Regional Elections
🗓️ 27 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
اگست
میرواعظ کی جامع مسجد اورعیدگاہ سرینگر میں نماز عید پر پابندی کی شدید مذمت
🗓️ 31 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
مارچ
آسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
🗓️ 8 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کوویکس کی فراہم کردہ مفت کورونا ویکسین کی
مئی
غزہ کے 80 فیصد لوگ اندھیرے میں اور بجلی کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں:عالمی ریڈ کراس
🗓️ 2 اگست 2021سچ خبریں:ورلڈ ریڈ کراس کمیٹی کے ایک سروے کے مطابق مقبوضہ علاقوں
اگست
ایران کے ہاتھوں یونانی ٹینکرز کا پکڑے جانے پر امریکی ردعمل
🗓️ 30 مئی 2022سچ خبریں:امریکی بحریہ نے کہا کہ وہ خلیج فارس میں دو یونانی
مئی