سچ خبریں:مذہبی اقلیتوں کے امور میں صدر ایران سید ابراہیم رئیسی کے مشیر کا کہنا ہے کہ امریکہ کا ہمیشہ سے یہ شیوا رہا ہے کہ وہ خود کو انسانی حقوق کے مدافع کے طور پر پیش کرتا ہے جبکہ خود انسانی حقوق کی پامالی کا مرتکب ہوتا ہے
مذہبی اقلیتوں کے امور میں صدر ایران سید ابراہیم رئیسی کے مشیر عبد السلام نے "قائد انقلاب اسلامی کے نقطہ نظر سے امریکی انسانی حقوق” عنوان کے تحت منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کا ہمیشہ سے یہ شیوا رہا ہے کہ وہ خود کو انسانی حقوق کے مدافع کے طور پر پیش کرتا ہے جبکہ خود انسانی حقوق کی پامالی کا مرتکب ہوتا ہے لہذا سب پر لازمی ہے کہ امریکی حکمرانوں کے خبیث اور بے رحم چہرے سے نقاب الٹ دیں۔
عبد السلام نے مزید کہا کہ امریکہ بات تو انسانی حقوق کی کرتا ہے مگر انسانی حقوق کی پامالی کے سوا اس ملک کی طرف سے کچھ اور سامنے نہ آیا، دکھاوے کے لئے انسانی حقوق کی باتیں کرتا ہے مگر اندرون خانہ بھی اسکے برخلاف عمل کرتا ہے۔
مذہبی اقلیتوں کے امور میں صدر ایران کے مشیر نے کہا کہ حکومت کی تشکیل سے تمام انبیاء کا مقصد عدل و انصاف کا قیام تھا جبکہ آج دنیا میں مغربی ممالک جو کچھ کر رہے ہیں وہ سوائے ظلم و نا انصافی کے اور کچھ نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کی تاریخ میں امریکہ کے بعض سنگین جرائم کے باعث ستائیس جون سے تین جولائی تک امریکی حقوقِ انسانی کا نام دیا گیا ہے جس کے دوران امریکہ کے مجرمانہ چہرے کو بے نقاب کرنے کے لئے خصوصی کاوشیں کی جاتی ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں 143 سرکاری اہلکاروں کی گرفتاری
مارچ
افغانستان میں احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے طالبان کے خلاف اہم اعلان کردیا
اگست
کیا لبنان اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے والا ہے؟ لبنانی وزیرِاعظم کی زبانی
مارچ
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت زیادہ متاثر کیا، شہباز شریف
اپریل
کورونا: ملک بھرمیں متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد16 ہزار سے تجاوزکر گئی
مئی
غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکہ کی نئی تجویز
مارچ
صیہونی جنرل کا غزہ جنگ کے خاتمے کا مطالبہ
جنوری
کُل جماعتی حریت کانفرنس کا بڑا اعلان، مسرت عالم بھٹ کو نیا چیئرمین مقرر کردیا
ستمبر