?️
سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے منتظر فلسطینیوں کی لائن پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے الرشید اسٹریٹ پر انسانی امداد کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے درجنوں بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں انسانی امداد بھی نہیں پہنچ رہی ہے، وجہ؟
اس رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے النابلسی اسکوائر میں صیہونی فوج کے نئے جرائم نے درجنوں افراد کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔
وہ ٹرک جو اس علاقے میں انسانی امداد پہنچاتے تھے اب شہداء اور زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ان مظلوم فلسطینی شہریوں کی لاشوں کو پہنچانے کا ذریعہ بن چکے ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد لے جانے والے ٹرکوں یا ان امداد کے انتظار میں قطاروں پر بمباری کی ہے بلکہ اس سے پہلے بھی وہ متعدد بار اس طرح کی جاحیت کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ کے لیے امدادی ٹرک پر صیہونیوں کی وحشیانہ کارروائی؛ سی این این کی رپورٹ!
یاد رہے کہ صیہونی یا تو غزہ میں انسانی امداد کو داخل ہی نہیں ہونے دیتے ہیں یا اگر کسی طرح سے یہ امداد غزہ کی پٹی میں پہنچ جاتی ہے تو اسے مظلوم فلسیطنیوں کے ہاتھوں تک نہ پہنچنے دینے کے لیے ہر طرح کی جارحیت کا ارتکاب کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ترکی کی ایک بار صیہونی جارحیت کی زبانی مذمت
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے غزہ میں بیت المقدس پر قابض
نومبر
امریکی فضائی تنصیبات ڈرون حملوں کے خلاف غیر محفوظ:سی این این
?️ 8 جون 2025 سچ خبریں:سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی اندرونی
جون
وزیراعظم کا نوشہرہ کی صورتحال کا جائزہ
?️ 29 اگست 2022نوشہرہ: (سچ خبریں)دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی سطح
اگست
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کی ملاقات
?️ 30 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِاعظم شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی
اکتوبر
ہم نے یوکرین کی انٹیلی جنس مدد کی ہے:امریکہ
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے یوکرین کو روس
مئی
نیتن یاہو حزب اللہ کے ساتھ تصادم سے خوفزدہ
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: گیلنٹ، جسے نیتن یاہو نے برطرف کر دیا تھا اور اس
فروری
بغداد میں عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کی شرط
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:عراقی رکن پارلیمنٹ محمد الدلیمی نے انکشاف کیا ہے کہ
مئی
ٹرمپ جمہوریت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں:بائیڈن
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن نے اس ملک کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ
جنوری