امریکی یہودیوں کا صیہونیوں کے خلاف مظاہرہ

امریکی

?️

سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی حکومت کے فلسطینیوں کے خلاف اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے امریکی آرتھوڈوکس یہودیوں نے نیو یارک کی سڑکوں پر احتجاج کیا۔
فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق امریکی آرتھوڈوکس یہودیوں نے صہیونی حکومت کے فلسطینیوں کے خلاف اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے نیو یارک کی سڑکوں پر احتجاج کیا،درایں اثنا فلسطینی گروپوں نےبھی مغربی کنارے کے لوگوں خصوصا نابلس اور طولکرم کی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی آباد کاری کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کریں۔

العالم کے مطابق اس سلسلہ میں مغربی کنارے میں آج فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج کے مابین جھڑپیں دیکھنے کو ملیں،اسی دوران ، صیہونی حکومت کی افواج نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع حی الطور علاقہ میں فلسطینی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی بربریت رکی نہیں کبھی وہ مسجد الاقصی پر حملہ آور ہوتے ہوئے اس مقدس مقام کی تاہین کرتے نظر آتے ہیں تو کبھی فلسطینیوں کی زمینوں پرنئی صیہونی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دیتے ہیں۔

یادرہے کہ قطر نے آج کہا کہ غزہ جنگ بندی فلسطینیوں کے خلاف صیہونی مظالم کو روکنے میں ناکام رہی ہے کیونکہ صیہونی اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آئے ہیں جبکہ صیہونیوں کے حلیف سمجھے جانے والی سعودی عرب نے صیہونیوں کے اشتعال انگیز پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اس سلسلہ میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم سے مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کے اندرونی چیلنجز

?️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:معاشی چیلنجز اور قابض حکومت کی فوج اور حکومتی اداروں پر

نیتن یاہو کے بیٹے کی سالگرہ کا کیک کا نیا انداز

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: قسام بٹالینز کے عسکری اطلاعاتی مرکز نے ایک کارٹون شائع

غزہ کی پٹی پر صیہونیوں کی بمباری

?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:اسرائیلی جنگی طیاروں نے جمعہ کی صبح غزہ کی پٹی پر

نیتن یاہو نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے: اسرائیلی فوج

?️ 12 جون 2024سچ خبریں: Yediot Aharonot اخبار نے اسرائیلی فوج کے ریزروسٹ کے حوالے

بنی گالا کو سب جیل قرار دینے کیخلاف درخواست، انتظامیہ کے افسر کو خان ہاؤس کے دورے کا حکم

?️ 7 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی

مولانا فضل الرحمٰن کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان

?️ 29 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن

شیخ حسینہ کو کرسی سے اتارنے والے تین طالبعلم کون ہیں؟

?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے 16 سالہ اقتدار کا

سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان

?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)سی این جی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کاخدشہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے