امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے ایک لیڈر کو 18 سال قید کی سزا

امریکی

🗓️

سچ خبریں:6 جنوری 2021 کو امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے ایک لیڈر کو وفاقی جیل میں 18 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

انتہائی دائیں بازو کے گروپ اوتھ کیپرز کے بانی اسٹیورٹ روڈز کو 6 جنوری 2021 کو امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے الزام میں وفاقی جیل میں 18 سال قید کی سزا سنائی گئی،اسٹیورٹ روڈز کے لیے یہ سزا 6 جنوری کو ہونے والے حملہ کیس کے ملزمان کو ملنے والی سزاؤں میں اب تک کی سب سے بھاری سزا ہے۔

روڈز نے سزا سنائے جانے سے پہلے اپنے دفاع میں کہا کہ وہ ایک سیاسی قیدی ہیں، تاہم مقدمے کے جج نے ان دفاعوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے اعمال کی وجہ سے سزا سنائی گئی، کیس کے جج امیت مہتا نے سزا جاری کرنے سے پہلے کہا کہ جناب، آپ اس ملک اور اس کے جمہوری ڈھانچے کے لیے مسلسل خطرہ ہیں۔

یاد رہے کہ نومبر میں روڈز کو اوتھ کیپرز کے ایک اور رک، کیلی میگس کے ساتھ مل کر فسادات کی سازش کا مجرم قرار دیا گیا تھا، وفاقی قانون میں فساد کی سازش کی تعریف ملزم کی جانب سے حکومت کے اختیار یا قانونی حیثیت کے خلاف کام کرنے کی کوشش کے طور پر کی گئی ہے، تاہم یہ مجرمانہ فعل غداری سے ہلکا ہے اور اس سے مراد ایسی سرگرمیاں ہیں جو براہ راست حملہ کیے بغیر خودمختاری کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو نے حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی پالیسی اپنائی ہے:صیہونی سیاستدان  

🗓️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کی ایک سیاسی شخصیت نے ایک بار پھر

بحرین کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں شمولیت سے انکار

🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:   اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی انتخابی ویب سائٹ

عیسائی پادری کی بیت المقدس کے خلاف صیہونی سازشوں کی مذمت

🗓️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:مغربی کنارے کے یونانی آرتھوڈوکس آرچ بشپ عطااللہ حنا نے بیت

ماہرہ خان کا اکثر انٹرویوز میں جھوٹ بولنے کا انکشاف

🗓️ 26 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں)معروف و مشہور اداکارہ ماہرہ خان کہ جنہوں نے پاکستان

افغانستان پر نظر رکھنے کے لیئے پاکستانی فوجی اڈوں کو استعمال کرنے کا معاملہ، امریکا نے نیا بیان جاری کردیا

🗓️ 26 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) اگرچہ امریکا نے افغانستان سے اپنی افواج کو نکالنے

صیہونی حکومت فاشسٹ ہے؛اسرائیلی کنسٹ رکن کا اعتراف

🗓️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:فلسطینی عوام کی حمایت پر اسرائیلی حکام کی تنقید کا سامنا

بغداد میں امریکی سفارت خانہ ہے یا فساد و فحشا کا اڈا؟

🗓️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: عراق کے ایک سیاسی کارکن نے بغداد میں امریکی سفارت

روس کی جانب سے شمالی کوریا کا شکریہ

🗓️ 19 جون 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے شمالی کوریا کی حمایت کا شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے