?️
سچ خبریں:صہیونی حکومت کی داخلی سلامتی کی تنظیم نے متنبہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا میں نیتن یاہو کے حامیوں کی طرف سے جاری نفرت سے امریکی کانگریس پر ہونے والے حملے کی طرح کا حملہ ہونے کا خطرہ ہے جو مقبوضہ فلسطین میں اقتدار کی منتقلی کا رخ موڑ سکتا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو ، جو اپوزیشن اتحاد کے مقابلے میں خود کو اقتدار سے محروم ہونے کے دہانے پر دیکھ رہے ہیں ، بدامنی کو سیاسی میدان میں لانے کا آخری راستہ سمجھتے ہیں، اسی دوران یروشلم میں قابض حکومت کی داخلی سلامتی کی تنظیم شابک کے سربراہ ناداو ارگ مین نےتشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا میں نیتن یاہو کے حامیوں اور مخالفین کے مابین کشمکش میں اضافہ ہورہاہے جو 6 جنوری کو امریکی کانگریس پرہونے والے حملے کی طرح کا حملہ ہونے کا سبب بنے گا۔
یادرہے کہ امریکی کانگریس پر حملے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی جو بائیڈن کو حلف برداری سے روکنا چاہتے تھےکہ ان کے اس اقدام سے واشنگٹن ڈی سی میں وسیع پیمانے پر انتشار پھیل گیا اور امریکی جمہوریت کے دعوے کی دھجیاں اڑادی گئیں۔
شابک کے سربراہ کا دعویٰ ہے کہ سوشل میڈیا پر تشدد کو بھڑکانا کچھ لوگوں کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتا ہے،یادرہے کہ وہ نیتن یاہو کے خلاف اتحاد میں دائیں بازو کی یمینا پارٹی کے رہنما نفتالی بینیٹ اور ایلٹ شاکڈ کا ذکر کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ آٹھ صہیونی جماعتوں کے رہنماؤں کے اتحاد کے قیام کے حتمی معاہدے کے تقریبا پانچ دن بعد جو ایک نئی کابینہ کی بنیاد بنائے گا اور نیتن یاہو کو 12 سال بعد وزیر اعظم کےعہدے سے بر طرف کر دے گا، جمعہ اور ہفتے کے روز نئے اتحاد میں شامل ہونے والے دائیں بازو کے متعدد سیاستدانوں کی مخالفت بنیامین نیتن یاہو کے سیکڑوں حامیوں نے ریلی نکالی ، اور نئی کابینہ کی تشکیل کو روکنے کے لئے ان کے تعاون کا مطالبہ کیا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب
?️ 20 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کو 21 ویں مرتبہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی
ستمبر
مقبوضہ جموں و کشمیر : مسرت عالم نے علماءکے جاری کردہ فتوے کو سراہا
?️ 8 جون 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جون
ٹکا؛ پاکستان میں ترکی کا نرم اثر و رسوخ کا آلہ
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: جغرافیائی سیاست، جیو اکنامکس اور بین الاقوامی سیاست میں ترکی
مارچ
ٹرمپ اور پیوٹن کی آئندہ ملاقات کی تفصیلات
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: دو روسی ذرائع نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی
فروری
سینیٹرز کیریبین میں امریکی فوجی چھاپوں کے بارے میں فکر مند ہیں
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکہ میں دونوں جماعتوں کے سینیٹرز نے کیریبین میں فوجی
اکتوبر
صیہونی دشمن صرف طاقت ہی کی زبان سمجھتا ہے:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 12 مئی 2021سچ خبریں:ایران کے مذہبی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے طلبہ تنطیموں
مئی
پنجاب میں کسی شہر یا علاقے کی حق تلفی نہیں ہو گی: وزیر اعلی پنجاب
?️ 21 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادرکا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام
جون
رائٹرز: ٹرمپ سعودی عرب میں 1 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کو راغب کرنا چاہتے ہیں
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: روئٹرز نیوز ایجنسی نے آج باخبر ذرائع کے حوالے سے
مئی