?️
سچ خبریں:امریکہ کے شہر میمفس میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام نوجوان کے قتل کی تصاویر کی اشاعت اور ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے بعد محکمہ پولیس نے اس محکمے میں ایک خصوصی یونٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔
امریکی ریاست کے پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ریاست میں 5 پولیس افسران کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شخص کی موت کی تصاویر جاری کیے جانے کے بعد، محکمے کے ” Scorpion ” نامی خصوصی یونٹ نے اپنی سرگرمیاں عارضی طور پر روک دیں،رپورٹ کے مطابق پولیس نے تصدیق کی کہ نکولس کو قتل کرنے والے پانچوں پولیس افسران اس خصوصی یونٹ کے رکن تھے۔
واضح رہے کہ میمفس پولیس نے پہلی بار ایک سیاہ فام شخص ٹائر نکولس کی وحشیانہ مار پیٹ جو اس کے قتل کا باعث بنی، کی ویڈیو فوٹیج جاری کیں، رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ 7 جنوری کو میمفس کے پانچ پولیس اہلکار ٹائر نکولس کو خطرناک ڈرائیونگ کے الزام میں روکتے ہیں اور اس کے بعد اسے کھینچتے ہوئے کار سے باہر نکالتے اور بے دردی سے مارتے ہیں جس کے بعد اس 29 سالہ شخص کو گرفتاری کے چند گھنٹوں بعد زخموں کی شدت کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن تین دن بعد (10 جنوری) اس کی موت ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق، ان پولیس افسران کو جو تمام سیاہ فام تھے، کو اس واقعے کے بعد برطرف کر دیا گیا اور نکولس کی موت کے ساتھ ہی، ان پر قتل کی کوشش، حملہ، اغوا اور فرض سے غفلت جیسے الزامات عائد کیے گئے ، شائع ہونے والی ویڈیو کے مطابق یہ نوجوان پولیس اہلکاروں کے گھونسوں اور لاتوں کی زد میں آکر اپنی والدہ کو بار بار فون کرتا ہے اور بار بار کہتا ہے کہ میں نے کچھ نہیں کیا اور میں صرف گھر جانا چاہتا ہوں جبکہ وہ اپنے گھر سے صرف چند میٹر کے فاصلے پر تھا۔
ان تصویروں میں ایسا لگتا ہے کہ پولیس فورسز کے لیے خطرہ نہ ہونے کے باوجود اس نوجوان سیاہ فام کی زد کوب جاری رہی ، ایک دردناک منظر میں ان میں سے دو اہلکاروں نے نوجوان کو سیدھا پکڑا اور دوسرا اہلکار بار بار اس کے چہرے پر گھونسے مارتا رہا جبکہ دیگر دو افسران بغیر کسی مداخلت کے تماشا دیکھتے رہے۔
واضح رہے کہ اس نوجوان کی موت کے ساتھ ہی جس کا ایک 4 سالہ بچہ بھی تھا، 2020 میں منیپولیس پولیس کے ہاتھوں جارج فلائیڈ کی موت کی دردناک یاد تازہ ہوگئی اور ایک بار پھر امریکی شہریوں کے خلاف پولیس کی بربریت مخالف مظاہروں کو ہوا دی، یاد رہے کہ جارج فلائیڈ کی موت کے وقت Black Lives Matter کے نام سے ایک تحریک شروع کی گئی تھی، جسے کافی پذیرائی ملی تھی،اسی مناسبت سے ان تصاویر کے جاری ہونے کے بعد میمفس شہر میں درجنوں مختلف مظاہرے کیے گئے اور مظاہرین نے ایک پل کے قریب سڑک بلاک کر دی جو دریائے مسیسیپی کو آرکنساس سے ملاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا آبی گزرگاہوں کو ریڈ زون قرار دے کر تجاوزات ختم کرنے کا فیصلہ
?️ 5 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دریاؤں اور آبی
ستمبر
غزہ کی پٹی اور اسپتالوں میں طبی امداد پہنچنے کا دعویٰ جھوٹا
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے اپنے پروپیگنڈے کے فریم ورک میں شمالی
نومبر
ہم نے مشرق وسطیٰ کو تباہ کیا اور لاکھوں افراد کو قتل کیا: ٹرمپ کا اعتراف
?️ 18 اگست 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ٹرمپ نےاپنے ایک انٹرویو میں یہ کہتے ہوئے
اگست
امریکہ کی ایک ریفائنری میں لگی آگ
?️ 12 مئی 2026 سچ خبریں:خبروں کے ذرائع کے مطابق، امریکی ریاست اوکلاہوما کے شہر
مئی
سندھ: سکرنڈ میں رینجرز کی کارروائی میں جرائم پیشہ افراد ہلاک، متعدد اہلکار زخمی
?️ 29 ستمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) صوبہ سندھ میں بے نظیر آباد تعلقہ میں واقع
ستمبر
امریکہ میں سعودی عرب کے خلاف متحدہ عرب امارات کی لابی کا انکشاف
?️ 7 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی عرب کی حزب اختلاف کا کہنا ہے متحدہ عرب امارات
جولائی
ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی کی لڑائی اور بائیڈن کا وائٹ ہاؤس کو الوداع
?️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات نومبر میں ہوں گے، اس
مارچ
ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر کا دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ
?️ 22 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر
نومبر