?️
سچ خبریں:امریکہ جدید نظاموں کی لانچنگ پر لاکھوں ڈالر خرچ کرتا لیکن وہ کچھ ہزار ڈالر کے جنگی ڈرونز کے مقابلے میں ناکام ہوجاتا ہے۔
سعودی عرب کے الحدث ٹیلی ویژن چینل نے امریکی فوجیوں کے خلاف ڈرون حملوں اور امریکی فضائی دفاعی نظام کے مہنگے ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے میزائلوں اور طیارہ بردار بحری جہازوں سمیت جدید نظاموں کی تعمیر پر اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں لیکن یہ سسٹم چند ہزار ڈالر کےڈرون کے خلاف بے معنی اور بے اختیار ہیں، جنگی ڈرونز کی طاقت بیان کرتے ہوئے الحدث چینل کا کہنا ہے کہ ان کی قیمت کم ہے جبکہ نقصان زیادہ کرتے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے جبکہ بڑے ممالک اور ان کے جدید نظام ایک مسئلہ بن گئے ہیں۔
سعودی چینل نے مزیدکہا ہے کہ امریکہ کو اس بات پر شدید تشویش ہے کہ یہ ڈرونز اس کی مخالف قوتوں کے ہاتھوں نہ لگ جائیں کیونکہ یہ بکتر بند گاڑیوں، فوجی تنصیبات کے ساتھ ساتھ ریفائنریوں اور بندرگاہوں کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں ،الحدث نے مزید کہا ہے کہ ان ڈرونز یا ان کے پارٹز کو آن لائن خریدا جا سکتا ہے اور پھر اسمبل کیا جا سکتا ہے، یہ ڈرون کم اونچائی پر اور آہستہ آہستہ حرکت کرتے ہیں اس لیے یہ تیزی سے سمت بدل سکتے ہیں اور ریڈار عموماً ان کو روکنے سے قاصر ہیں۔
سعودی چینل کا کہنا ہے کہ اگر یہ ڈرونز دھماکہ خیز مواد لے کر جا رہےہوں گے تو انہیں زبردستی فضائی حدود سے باہر نکالنا مشکل ہو گا کیونکہ یہ بہت خطرناک ہیں۔
مشہور خبریں۔
شہید سلیمانی کو مقاومت کی فتح اور صیہونی حکومت کی تباہی پر یقین تھا
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: حماس کے سیاسی بیورو کے رکن محمود الزہر نے حاج
جنوری
الحشد الشعبی کے ٹھکانے پر راکٹ حملہ
?️ 18 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ کرکوک میں عوامی
اپریل
کیا ایران کے خلاف صیہونی شرارت میں امریکہ بھی شریک تھا؟
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:اسرائیل کے ایران پر حملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس
اکتوبر
89 فیصد والدین بچوں کو مصروف رکھنے کیلئے گیجٹس دیتے ہیں، سروے
?️ 23 فروری 2025سچ خبریں: ایک نئے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 89 فیصد
فروری
آئی ایم ایف کے عہدیدار کا بیان ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، خواجہ آصف
?️ 2 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی
جون
آزادکشمیر انتخابات: فائرنگ سے تحریک انصاف کارکن ہلاک
?️ 25 جولائی 2021مظفر آباد(سچ خبریں) آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات کے موقع پر
جولائی
ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ عالم اسلام میں مذہبی سفارت کاری کو تقویت دیتا ہے
?️ 30 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر
مارچ
17 جولائی کے الیکشن کیلئے پی ٹی آئی فیورٹ قرار
?️ 8 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف فیورٹ قرار۔ تفصیلات
جولائی