سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد میں شامل امریکی افواج نے شمالی عراق کے کرد علاقے میں اپنے اڈوں سے ہتھیاروں اور ساز و سامان سے لدے ایک نئے فوجی قافلے کو شام کی سرزمین میں منتقل کر دیا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے ایک قافلے کو الولید کراسنگ کے ذریعے شام میں بھیجا ہے، اور ساتھ ہی ان علاقوں میں اپنے گشت کو تیز کر دیا ہے جہاں امریکی افواج کی موجودگی کے خلاف عوامی مظاہرے ہو رہے ہیں۔
مقامی ذرائع نے اسپوٹنک کو بتایا کہ اتحادی افواج نے جمعہ کے روز شمالی عراق سے ہتھیاروں اور رسد کے سازوسامان سے لدے 40 ٹرکوں کے قافلے کو شمال مشرقی صوبہ الحسکہ میں شام عراق سرحد پر العربیہ کے علاقے سے منتقل کیا، ذرائع نے مزید کہاکہ جیسے ہی یہ قافلہ رمیلان کے علاقے (خراب الجیر ہوائی اڈے) میں امریکی فوجی اڈے پر پہنچا، یہ الحسکہ اور دیر الزور کے مضافات میں موجود دیگر فوجی اڈوں پر منتقل ہونے کے لیے تیار تھا، جہاں شامی تیل اور گیس کے کنویں واقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق، فوجی سازوسامان کے قافلے کی منتقلی ایک ایسی صورت حال میں ہوئی ہے جب بین الاقوامی اتحاد کے دستے الحسکہ اور دیر الزور صوبوں کے علاقوں میں فوجی بکتر بند گاڑیوں اور بریڈلی ٹینکوں کے ساتھ گشت جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں امریکہ کے خلاف احتجاج اور مظاہرے ہوتے ہیں۔