?️
امریکی عوام ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے قابل نہیں سمجھتے
ایک حالیہ سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ زیادہ تر امریکی شہری سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کا مستحق نہیں سمجھتے، حالانکہ وہ طویل عرصے سے اس ایوارڈ کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور ادارہ ایپسوس کے مشترکہ سروے کے مطابق، 76 فیصد امریکیوں نے کہا کہ ٹرمپ نوبل امن انعام کے اہل نہیں ہیں، جب کہ صرف 22 فیصد نے ان کے حق میں رائے دی۔
رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ کی کارکردگی پر عام عوام کی ناپسندیدگی بھی واضح ہے۔60 فیصد نے روس-یوکرین جنگ میں ان کی پالیسی کو منفی قرار دیا۔58 فیصد نے غزہ جنگ میں ان کے طرزِ عمل پر عدم اطمینان ظاہر کیا۔
سیاسی جماعتوں کے حامیوں کی رائے بھی تقسیم نظر آئی ریپبلکنز میں 49 فیصد نے ٹرمپ کو لائق اور اتنے ہی فیصد نے نالائق قرار دیا۔ڈیموکریٹس میں صرف 3 فیصد نے انہیں نوبل انعام کے قابل سمجھا۔
واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ ٹرمپ کئی برسوں سے کھلے عام نوبل امن انعام کے خواہاں ہیں اور حالیہ مہینوں میں اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ دنیا کے سات تنازعات حل کر چکے ہیں اور یہ کہ یوکرین میں امن معاہدہ کرانا انعام جیتنے کا راستہ ہو سکتا ہے۔
ٹرمپ نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ اگر روسی صدر ولادیمیر پوتین نے جنگ ختم کرنے کے لیے مذاکرات نہ کیے تو ماسکو کو سخت دور اور طاقتور تجارتی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ سروے 20 سے 24 ستمبر 2025 (11 تا 15 ستمبر) کے درمیان 2 ہزار 513 امریکی شہریوں سے کیا گیا، جس کی غلطی کی شرح 2 فیصد بتائی گئی ہے
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
واپڈا اگلے سال دیامر بھاشا ڈیم پر ’آر سی سی‘ کا کام شروع کردے گا
?️ 10 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے اعلان
ستمبر
ہم اسرائیلی جہازوں کو گزرنے نہیں دیں گے: پرتگالی پارلیمنٹ
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: پرتگال کی پارلیمنٹ میں لیفٹ ونگ پارٹی کے سربراہ نے
اگست
غزہ کی صورتحال ہر ایک کے لیے باعثِ شرم ہے؛ کوئی محفوظ جگہ نہیں
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتھونی گوٹیرس نے اقوام متحدہ
جولائی
صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی لڑکی کی شہادت
?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ الخلیل شہر میں ابراہیمی مسجد
اپریل
شام اور عراق کے صدور کے درمیان فون پر گفتگو
?️ 16 جولائی 2021سچ خبریں:شام اور عراق کے صدور نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے
جولائی
دفترخارجہ کی چینی سفیر کی طلبی اور احتجاج کی تردید
?️ 31 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے دفترخارجہ نے سیکیورٹی صورتحال پر چینی
اکتوبر
چین کی نظر میں امریکہ کاغذی شیر
?️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:نیشنل انٹرسٹ میگزین نے اپنے ایک تجزیے میں لکھا ہے کہ
اپریل
امریکہ سے کسی خیر کی توقع کرنا خود فریبی ہے. حافظ نعیم الرحمان
?️ 20 جون 2025لاہور (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے
جون