?️
سچ خبریں: عبرانی اخبار ہارٹز نے ایک سیاسی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ دوحہ میں غزہ پٹی میں بین الاقوامی فوج تعینات کرنے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں مدعو کیے گئے ممالک میں سے 15 ممالک نے کوئی نمائندہ نہیں بھیجا۔
رپورٹ کے مطابق، آذربائیجان نے بھی گزشتہ روز دوحہ میں ہونے والے اس اجلاس میں شرکت نہیں کی اور نہ ہی وہ غزہ پٹی میں اپنی فوجیں بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ ملک قریب کے مستقبل میں تل ابیو کے ساتھ تعلقات کی معمول سازی کے معاہدوں میں شامل ہونے کا بھی ارادہ نہیں رکھتا۔
ہارٹز کا کہنا ہے کہ آذربائیجان قازقستان کے برعکس، جس نے اس معاہدے میں شمولیت اختیار کی ہے، اس سلسلے میں کوئی ضرورت محسوس نہیں کرتا۔ دوحہ اجلاس میں ترکمانستان، تاجکستان، بیلجیم، اسٹونیا، جنوبی کوریا، نیپال جیسے ممالک بھی شامل نہیں ہوئے۔ ترکی کو تو بنیادی طور پر اجلاس میں مدعو ہی نہیں کیا گیا تھا۔
اس کے برعکس، جرمنی، برطانیہ، فرانس، مراکش، متحدہ عرب امارات، بحرین، اردن، مصر، سعودی عرب، قازقستان، ازبکستان اور کچھ دیگر ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔
یہ صورت حال اس وقت سامنے آئی ہے جب کہ اب تک صرف 2 ممالک نے ٹرمپ منصوبے کے تحت غزہ میں فوج بھیجنے کی اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ انڈونیشیا اور اٹلی نے اعلان کیا ہے کہ اگر حماس کی افواج سے تصادم نہ ہوا تو وہ جنگ بندی اور سرحدوں کی نگرانی کے لیے فوج بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
امریکی پابندیاں کیوبا کی معاشی ناکہ بندی کو جائز قرار دینے کا ایک ذریعہ ہیں:کیوبا
?️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:کیوبا کے وزیر خارجہ نے ہوانا پولیس اور مسلح افواج کے
جولائی
حزب اللہ کے ہاتھوں اسرائیل کو سکیورٹی اور اقتصادی شکست کا سامنا : عبرانی اخبار
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک اخبار نے زور دے کر کہا ہے
فروری
کرپشن کے مقدمے میں پرویز الہٰی کی 27 اپریل تک عبوری ضمانت منظور
?️ 14 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انسداد بدعنوانی عدالت نے کرپشن کے مقدمے میں سابق
اپریل
وزیر داخلہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
?️ 17 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی
دسمبر
یمن کا محاصرہ ختم ہونے تک سعودی عرب پر حملہ جاری
?️ 21 مارچ 2022سچ خبریں: سعودی عرب پر یمن کے آج کے حملوں کے جواب
مارچ
پاکستان تحریک انصاف لاہور جلسے میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ دیں گی
?️ 14 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنی ’الیکشن کراؤ،
دسمبر
اسرائیل غزہ کی پٹی سے انخلاء پر مجبور
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:انٹیلی جنس اور سیکورٹی تجزیہ کار، Royen Bergman نے ایک مضمون
جنوری
فرانسیسی ریفائنریوں میں ہڑتال سے پٹرول پمپ تشنہ
?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں: فرانسیسی توانائی کمپنی ٹوٹل انرجی پر ہڑتال کے 9ویں دن
اکتوبر