?️
سچ خبریں:صیہونی چینل 13 کا دعویٰ ہے کہ امریکی صدر تک پہنچنے کی وزیراعظم کی کوششوں کے باوجود بائیڈن نے کئی ہفتوں سے بینیٹ کی فون کالز کا جواب نہیں دیا۔
صیہونی نیوز چینل 13 نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی جانب سے امریکی صدر جو بائیڈن تک پہنچنے کی کوششوں کے باوجود بائیڈن نے کئی ہفتوں سے بینیٹ کی فون کالز کا جواب نہیں دیا، صہیونی اخبار دی یروشلم پوسٹ کے مطابق بائیڈن اور بینیٹ نے اگست کے آخر میں وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی،تاہم اس کے بعد سے ان کے درمیان کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔
یروشلم پوسٹ نے مزید کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے دسمبر کے اوائل میں اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی جبکہ صیہونی وزیر جنگ بینی گینٹز نے دو ہفتے قبل واشنگٹن ڈی سی میں بلنکن سے ملاقات کی تھی،اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپڈ نے بھی امریکی دارالحکومت میں اکتوبر میں ان سے ملاقات کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کل (منگل) کو علی الصبح مقبوضہ علاقوں میں داخل ہوئے جہاں وہ صیہونی حکومت کے صدر "اسحاق ہرزوگ” بینیٹ سے ملاقات کرنے والے ہیں جس میں ایران سمیت متعدد مسائل پر تبادلہ خیال ہونا طے پایا ہے ہے۔
یادرہے کہ اسرائیلی میڈیا نے ایسی خبریں ایسے وقت میں شائع کی ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں ایران سمیت بعض مسائل پر امریکہ اور صیہونی حکومت کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی ہیں۔


مشہور خبریں۔
میں استعفیٰ نہیں دوں گا: میکرون
?️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے قوم سے اپنے خطاب میں اعلان
دسمبر
پاکستان کا موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات سے فوری نمٹنے کا مطالبہ
?️ 13 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اٹارنی جنرل برائے پاکستان (اے جی پی) منصور
دسمبر
حکومت نے پاکستان تحریک لبیک کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا
?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے ٹی ایل پی کیخلاف سپریم کورٹ میں
اپریل
وفاق 150 ارب روپے بچانے کیلئے صوبائی منصوبوں کی ری اسٹرکچرنگ کا خواہاں
?️ 15 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے وفاق کی فنڈنگ سے چلنے والے
دسمبر
تل ابیب میں شہادت طلبانہ کاروائی کرنے والا نوجوان شہید
?️ 9 اپریل 2022تل ابیب میں شہادت طلبانہ کارروائی کرنا والا فلسطینی نوجوان کی صیہونیوں
اپریل
اسرائیل، غزہ میں کر رہا ہے انسانیت کا خون
?️ 23 جولائی 2025اسرائیل، غزہ میں کر رہا ہے انسانیت کا خون اکیسویں صدی میں،
جولائی
لیبیا پر ہمارا حملہ غلط تھا: فرانسوی صدر میکرون
?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے افریقہ کے حوالے سے ملک کی ماضی
اکتوبر
ایران ماسکو کی شراکت سے پاور پلانٹ کے نئے یونٹس بنانا چاہتا ہے: لیخاچف
?️ 8 ستمبر 2026سچ خبریں: الکسی لیخاچف، جوہری توانائی کی روسی کمپنی روس اٹم کے
ستمبر