سچ خبریں:شام کے صوبہ الحسکہ میں امریکی فوجی حمایت کے ساتھ اس کے حمایت یافتہ عناصر نے درجنوں شامی شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی حمایت یافتہ شامی کرد ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے جنوبی شام کے جنوبی صوبہ الحسکہ میں رہنے والے درجنوں خانہ بدوش اور قبائل کے افراد کو حراست میں لیا، قابل ذکر ہے کہ کرد ڈیموکریٹک فورسز کے عناصر نے یہ کاروائی امریکی فوج کی فضائی مدد اور بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے کی، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ان عناصر نے شامی نوجوانوں اور شہریوں کو اغوا کیا تھا اور انہیں اپنے عناصر کی صف میں شامل ہونے پر مجبور کیا تھا ، لیکن ڈیموکریٹک فورسز کےعناصر کے ذریعہ اس طرح سے شامی شہریوں کی اور اس تعداد میں گرفتاری غیرمعمولی تھی۔
اس کاروائی میں ڈیموکریٹک فورسز کے عناصر نےالحسکہ صوبے کے جنوب میں واقع تل الشایر اور الدشیشه گاؤں میں رہنے والے القضاه، البوحسونی، الفاضل، الجحیش و السیاد قبائل کے ممبروں کو گرفتار کیا،الحسکہ کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد شامی قبائل اور شہریوں کو خوف زدہ کرنا اور ان کو ڈیموکریٹک فورسز کے خلاف احتجاج کرنےسے روکنا ہے۔
یادرہے کہ شام کے متعدد علاقوں میں امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے عام لوگوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، وہ آئے دن انھیں گرفتار کر کے اپنی افواج میں شامل ہونے پر مجبور کرتے ہیں اور انکار کرنے پر انھیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں کے عوام متعدد مواقع پرمذکورہ عناصر کے اقدامات کے خلاف احتجاج کرچکے ہیں نیز شام کی حکومت نے بھی انھیں لگام دینے کی کوشش کرتے ہوئے امریکہ کو اپنے ملک سے فوری طور پر چلے جانے کاحکم دیا ہے لیکن امریکی دہشتگردوں کو جیسے ٹس سے مس نہیں ہوئی اور نہ عالمی برادری نے دہشت گردوں کے اس طرح کے اقدام پر کسی رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم نے اختلافات بھلاکر دہشت گردی کےخلاف قومی اتحاد ناگزیر قرار دے دیا
اپریل
کیا اسرائیل نے غزہ جنگ کا ایک بھی مقصد حاصل کیا ہے؟صیہونی میڈیا
اپریل
ملک بھر میں کرونا کیسز کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر گئی
اگست
فلسطینی عوام مسلح تنظیموں کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟
جون
یمن کے خلاف برطانوی اور امریکی حملے پر دمشق کا ردعمل
جنوری
وزیر اعظم سعودی عرب سے واپسی پر عوام کو بڑی خوشخبری سنائیں گے
اکتوبر
صیہونی ٹیلی ویژن کا نیتن ہاہو کے بارے میں اہم اعتراف
جون
حمزہ شہباز کو کورٹ سے راحت ملی
فروری