سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما نے امریکی جمہوریت کو لاحق متعدد خطرات کے بارے میں انبتاہ دیا۔
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے گزشتہ برس امریکی کانگریس کی عمارت پر ہوئے حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں جمہوریت، گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ خطرے میں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے سابق امریکی صدر جیمی کارٹر نے بھی 6 جنوری کو امریکی کانگریس کی عمارت پر ہوئے حملے کی برسی پر انتباہ دیا کہ پورے امریکہ میں جمہوریت خطرے میں ہے اور امریکی قوم کے سامنے ایسی کھائی ہے جو گہری ہوتی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ سنہ 2020 میں امریکہ میں صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کی کامیابی کے بعد ٹرمپ نے انتخابات میں دھاندلی کا دعوی کیا تھا اور اپنے حامیوں کو کانگریس کی عمارت پر دھاوا بولنے کے لئے اکسایا تھا، اس واقعہ میں ایک پولیس افسر سمیت 5 لوگ مارے گئے تھے جبکہ ٹرمپ نے ایک بار بھی یہ نہیں کہا کہ حملہ ٹھیک نہیں تھا۔
یادرہے کہ حال ہی میں تین امریکی پولیس افسران نے ٹرمپ کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے کہ انھوں اپنے حامیوں کو کانگریس کی عمارت پر حملہ کرنے لیے اکسایا تھا اس لیے کہ انھیں کے بیانات کی وجہ سے ایسا ہوا تھا ۔