?️
سچ خبریں:یمنی مستعفی حکومت کے عہدیداروں نے اطلاع دی ہے کہ امریکی ایلچی نے امریکی فوجی ماہرین کے ساتھ شبوہ کا سفر کیا تاکہ وہاں ایک اڈہ بنا کر یمن کی گیس لوٹ سکیں۔
یمن نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق مستعفی یمنی حکومت کے عہدیداروں نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ امریکہ جنوبی یمن میں ایک فوجی اڈہ قائم کرنا چاہتا ہے جس کے لیےیمنی امور کے امریکی ایلچی، ٹموتھی لنڈرنگ اور شبوہ میں واشنگٹن کے سفارت خانے کے انچارج نے اچانک جنوبی یمن کے تیل سے مالا مال صوبے شبوہ کا سفر کیا۔
ذرائع کے مطابق امریکی حکام کا شبوہ کا دورہ بلحاف کی بندرگاہ میں فوجی اڈے کی تعمیر کے لیے زمین کی تیاری کے سلسلے میں ہے، ذرائع نے زور دے کر کہا کہ امریکی اپنی کمپنیوں کے ذریعے یمنی گیس کو محفوظ طریقے سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں،مستعفی ہونے والے یمنی حکومتی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ امریکی فوجی ماہرین نے اڈے کے علاقے کا تعین کرنے کے لیے امریکی ایلچی کے ساتھ سفر کیا۔
واضح رہے کہ امریکہ یمن کے جنوبی ساحل پر اپنی موجودگی اور تسلط کو مضبوط کرنے کے لیے کام کر رہا ہےجبکہ اس ملک کی افواج المکلا شہر کے الریان ہوائی اڈے اور مشرقی یمن کے الغیضہ ہوائی اڈے پر تعینات ہیں،اس سلسلے میں یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ (صنعا میں مقیم) کی مذاکراتی ٹیم کے رکن عبدالملک العجری نے حال ہی میں اس بات پر زور دیا کہ مفرور یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی اور ان کی حکومت نے یمنی جزائر اور بندرگاہیں امریکہ اور اسرائیل کے حوالے کر دی ہیں جبکہ المہرہ انگریزوں کو دیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
صہیونی قیدیوں کا غصہ اور فریاد
?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے گذشتہ
اپریل
وزیر اعظم یا صدر،عراق میں کون سا معاملہ پہلے حل ہوگا
?️ 21 نومبر 2025وزیر اعظم یا صدر،عراق میں کون سا معاملہ پہلے حل ہوگا عراق
نومبر
ہم روس کو کہیں کا نہیں چھوڑیں گے:امریکی صدر
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روس کے
اپریل
آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت
?️ 9 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی
مئی
پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، وزیراعظم
?️ 11 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
مئی
عارضی جنگ بندی جنگ کو روکنے کے لیے اہم سمجھوتہ
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی
نومبر
صہیونی جرائم پیشہ گروہ متحدہ عرب امارات میں
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن نے متحدہ عرب امارات خاص طور پر دبئی
مئی
بن سلمان کی دوسرے شہزادوں کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کا وزیراعظم بننے کے بعد محمد بن سلمان سعودی
اکتوبر