سچ خبریں:امریکی وزارت جنگ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو مزید اسلحہ کی فراہمی کی منظوری دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق کہ امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے سعودی عرب کو مزید ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی، اطلاعات کے مطابق پینٹاگون نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اوراردن کومزید ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔
پینٹاگون کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سعودی عرب کو 23.7ملین ڈالرز کے جدید دفاعی آلات فروخت کئے جائیں گےجبکہ متحدہ عرب امارات امریکہ سے 30 ملین ڈالرز کا ہاک میزائل ڈیفنس سسٹم خریدے گا۔
بیان کے مطابق ہتھیاروں کے فروخت کے4.21 بلین ڈالرزکے معاہدے کے تحت اردن کوممکنہ طورپر ایف 16 طیاروں اوراس سے منسلک آلات کی فروخت بھی شامل ہے، عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور امارت ، امریکہ کے فراہم کردہ پیشرفتہ ہتھیاروں کے ذریعہ یمن کے نہتے اور مظلوم عوام کا خون بہا رہے ہیں اور امریکہ کو اقتصادی لحاظ سے مضبوط کررہے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ امریکہ انھیں دودھ دینے والے گائے سے تعبیر کرتا ہے نیز یمن جنگ کو ختم کرنے کی اجازت نہیں دیتا جبکہ یہ دونوں ممالک یمن کی دلدل میں بری طرح پھنس چکے ہیں لیکن امریکہ کو اپنی اسلحہ مارکیٹ کے خراب ہونے کا خطرہ ہے۔