?️
سچ خبریں:اسکائی نیوز عربی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے حالیہ دعوؤں میں مشرق وسطی میں عدم استحکام کا ذمہ دار ایران کو قرار دیا ہے،انھوں نے کہا کہ ایران خطے میں عدم استحکام کا ایک سبب ہے اور وہ دہشت گردی کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے، پینٹاگون کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اپنے مفادات اور اپنے شراکت داروں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے خطے میں اپنے سلامتی کے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
انھوں نے دعوی کیا کہ ایران اپنے پڑوسی ممالک کے لیے خطرات کو بڑھا تا چلا جارہا ہے،تاہم ہماری قومی سلامتی ، اپنے عوام کے مفاداتاور خطے میں اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے مفادات کے تناظر میں ایران ہماری توجہ کا مرکز ہے، انہوں نے کہا کہ یہ غیر ذمہ داری ہوگی کہ پینٹاگون تہران کو اپنی سرگرمیوں سے باز رکھنے پر توجہ نہ دے خاص طور پر اگر وہ ہمارے اور ہمارے شراکت داروں کے مفادات کو نشانہ بنائے، کربی نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ امریکی فوجی تعلقات کا تاریخی اعتبار سے جائزہ لیا اور یمن میں متحدہ عرب امارات کی عسکری سازی کے باوجود دعوی کیا کہ متحدہ عرب امارات ایک ایسا ملک ہے جو پورے خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد دیتا ہے۔
پینٹاگون کے ترجمان نے اپنے انٹرویو کے ایک حصہ میں یمن کے خلاف حملوں میں سعودی عرب کی حمایت بند کرنے پر مبنی امریکی صدر کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صدر کے اس بیان کا مطلب یمن درپیش انسانی بحران کو روکنا ہے جس کا شکار غیر فوجی افراد ہو رہے ہیں، پینٹاگون کے ترجمان نے مزید کہا کہ واشنگٹن سعودی عرب کے لیے یمن کے اندرسے کسی بھی خطرے کے خلاف اس ملک کی عوام ، اس کی سرزمین اور ان کے مفادات کے دفاع میں یمن کے اندر کی جانے والی انسداد دہشت گردی کی کاروائیوں کی حمایت جاری رکھے گا،انہوں نے شام میں امریکی فوج کی موجودگی کے بارے میں کہا کہ شام میں ہمارے فوجیوں کی تعداد محدود ہوگی اور صرف داعش کے خلاف جنگ پر توجہ دی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
وزیر داخلہ نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرلیا
?️ 1 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے
دسمبر
سمندر بھی صیہونی جہازوں کے لیے غیرمحفوظ
?️ 1 اگست 2021سچ خبریں:صیہونی جہاز مرسر اسٹریٹ کو بحیرہ عمان میں نشانہ بنائے جانے
اگست
پاک فوج بھارت سے لڑنے کو تیار نہیں:عمران خان
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:پاکستان کی تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ اور اس ملک کے
جون
میں ایران کے ساتھ ڈیل نہیں کرنا چاہتا؛ معاہدہ ختم: ڈونلڈ ٹرمپ
?️ 9 جولائی 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جنہوں نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے
جولائی
امارات کا واشنگٹن اور تل ابیب کی حمایت سے عراق کے خلاف منصوبہ بندی کا انکشاف
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: عراقی اتحاد برائے خودمختاری کے رکن احمد فرج الدلیمی نے
نومبر
صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں: شامی وزیر خارجہ
?️ 20 اگست 2026سچ خبریں:جولانی حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے کہا ہے کہ
اگست
سلامتی کونسل امریکہ کی استعماری پالیسیوں کا کارندہ
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے تل
جنوری
کیا صیہونیوں میں شمالی محاذ پر جنگ لڑنے کی ہمت ہے؟ خود صیہونی کیا کہتے ہیں؟
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی حکام کی جانب سے حزب اللہ کے خلاف وسیع
ستمبر