امریکہ کا یوکرین کو مزید 400 ملین ڈالر کا اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان

یوکرین

🗓️

سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ یہ ملک یوکرین کو مزید 400 ملین ڈالر کے ہتھیاروں کی مدد کرے گا۔

امریکہ نے جمعہ کو باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ وہ یوکرین کو مزید 400 ملین ڈالر کی اسلحہ امداد بھیجے گا، امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے مطابق یوکرین کو واشنگٹن کی جانب سے دی جانے والی اسلحے کی نئی امداد میں بکتر بند گاڑیاں، ہائیمارس توپ گولہ بارود، بریڈلی بکتر بند گاڑی، اور دیگر گولہ بارود سمیت جنگی آلات شامل ہیں۔

دریں اثنا جرمن میگزین اشپیگل نے پیر کے روز اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکی ابرامز ٹینک ممکنہ طور پر 2023 کے آخر تک یوکرین میں نہیں آئیں گے، یاد رہے کہ امریکہ کی قیادت میں نیٹو ممالک نے حال ہی میں یوکرین کو ہتھیاروں کی امداد میں اضافہ کیا ہے جس پر ماسکو کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

واشنگٹن اور برلن کی جانب سے یوکرین میں ٹینک بھیجنے کے فیصلے کے اعلان کے بعد روس نے خبردار کیا ہے کہ نیٹو کے بھیجے گئے دیگر ہتھیاروں کی طرح یہ ٹینک بھی روسی فوج کی آگ میں جل کر خاکستر ہو جائیں گے، یاد رہے کہ 24 فروری 2022 کو یوکرین سے لوہانسک اور ڈونیٹسک جمہوریہ کی آزادی کو تسلیم کرنے کے بعد، روس نے اس خطے میں فوج بھیجی اور یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔

روس نے اس کارروائی کے اپنے ہدف کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد یوکرین کو غیر مسلح کرنا اور اس سے اپنے سکیورٹی خدشات کو دور کرنا نیز لوہانسک اور ڈونیٹسک کی مدد کی درخواست کا جواب دینا ہے،اس نے مزید کہا ہے کہ اس کا یوکرین پر قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ یوکرین کے ساتھ روس کے تنازعہ کے آغاز کے بعد مغربی ممالک نے ماسکو کی مذمت کرتے ہوئے اور اس کے خلاف اقتصادی دباؤ کو تیز کرتے ہوئے، کیف کے لیے ہمہ جہت سیاسی، مالی اور ہتھیاروں کی حمایت کو ایجنڈے میں رکھا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

عاطف اسلم نے غزہ کیلئے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے عطیہ کردیے

🗓️ 22 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) نامور گلوکار عاطف اسلم نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

وزارت جنگ کے خلاف شکایات کا حجم 

🗓️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: کالکالسٹ اقتصادی اخبار کے مطابق آہنی تلواروں کی جنگ وزارت جنگ

ایرانی میزائل کہاں کہاں لگے؟

🗓️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایران کی جانب

ریٹائرڈ فوجی افسران کو ٹیکس فری بلٹ پروف گاڑیاں منگوانے کی اجازت دینے کی خبروں پر ایف بی آر نے دوٹوک اعلان کردیا

🗓️ 24 ستمبر 2022اسلام آباد(سچ خبریں)ریٹائرڈ فوجی افسران کو 6ہزار سی سی تک کی بلٹ

’توشہ خانہ فہرست نامکمل‘، پی ٹی آئی کا جرنیلوں اور ججوں کی تفصیلات بھی جاری کرنے کا مطالبہ

🗓️ 13 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  نے توشہ خانہ کی فہرست کو

بھارتی فوج کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نسل کشی کرنے کی تربیت دی گئی ہے: رپورٹ

🗓️ 15 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک دہشت گرد فورس کے طور پر بدنام

اسرائیل شام پر حملہ کرنے کے لیے دہشت گرد گروہوں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے: شام

🗓️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حکومت کے ہوائی حملے کی

پاک، افغان فلیگ میٹنگ کے بعد چمن بارڈر دوبارہ کھول دیا گیا

🗓️ 28 اپریل 2021بلوچستان( سچ خبریں ) بلوچستان سے افغانستان سے متصل چمن  بارڈر پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے