امریکہ کا بیلاروس کے 32 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

بیلاروس

?️

سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ نے بیلاروس کے 20 افراد اور 12 اداروں کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا اور تین طیاروں کو بلاک شدہ اثاثے قرار دیا۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے بیلاروس کے 32 افراد اور اداروں کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے،رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا کہ اس نے بیلاروس کے 20 افراد اور 12 اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں،واضح رہے کہ امیگریشن بحران کے باعث امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے عائد پابندیوں میں بیلاروس کے صدر کے بیٹے کا نام بھی شامل ہےجبکہ امریکہ نے تین طیاروں کو بھی بلاک شدہ اثاثے قرار دیا۔

ایک باخبر سفارتی ذریعے نے بدھ کو بتایا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کے نمائندوں نے بیلاروسی حکام پر پابندیوں کا پانچواں پیکج لگانے پر اتفاق کیا ہے، اس باخبر ذریعے کے مطابق یورپی یونین کے سفیروں نے اپنی ملاقات میں پابندیوں کے پانچویں پیکج پر اتفاق کیا جس میں بیلاروس کے تقریباً 25 افراد اور ادارے شامل ہیں۔

دریں اثناء بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو اس سے قبل یورپی یونین کو اپنے ملک پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے خلاف خبردار کر چکے ہیں، بیلاروسی صدر نے پیر کے روز ایک تقریر میں کہا کہ ان کا خیال ہے کہ مغرب بیلاروسی سرحد پر پناہ کے متلاشیوں کے معاملے کو روس کے ساتھ یوکرین کے تنازع کی صورت میں بیلاروسی فوج کی توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

عراق میں امریکی قبضے کے جرائم کے اعدادوشمار کو دستاویزی شکل دی گئی

?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے

پاکستان کی دشمنی میں کھیلوں کو قربان نہ کریں

?️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ

تحریک انصاف کا سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب

?️ 25 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم نے سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر

امریکہ کی زلنسکی کو آخری وارننگ 

?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ نے یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی کو ایک آخری وارننگ

غزہ کے ہسپتالوں کی تازہ ترین صورتحال

?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کی عسکری شاخ کتائب القسام کے

پنجاب سے 1336 غیرملکی ڈی پورٹ، 2772 افغان باشندرے ہولڈنگ سینٹرز منتقل

?️ 6 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) غیرقانونی غیر ملکیوں کے خلاف مہم کے دوران پنجاب

ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان ممکنہ تصادم کا نقصان؛نیویارک ٹائمز کی زبانی 

?️ 8 جون 2025 سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے اپنی تازہ رپورٹ میں ایلون مسک اور

راجہ پرویز اشرف نے شبلی فراز کی استعفوں کی منظوری کی درخواست مسترد کر دی

?️ 20 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سینیٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے