سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے صدر کے حکم پر یوکرائن میں باقی تمام امریکی سفارت کاروں کو جلد از جلد ملک چھوڑ دینا چاہیے۔
بلومبرگ نیوز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے منگل کی صبح اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ روس کی جانب سے مشرقی یوکرائن کے خودمختار علاقوں میں امن دستے بھیجنے کے فیصلے کے بعد امریکا کو اس ملک میں اپنے شہریوں کی موجودگی پر تشویش لاحق ہوگئی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ بائیڈن کے حکم پر یوکرائن میں باقی رہ جانے والے تمام امریکی سفارت کاروں کو جلد از جلد اس ملک کو چھوڑ دینا چاہیے،رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ امریکہ یوکرائن میں اپنے سفارت خانے کے عملے کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پولینڈ منتقل کر رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن حکومت نے یوکرائن میں محکمہ خارجہ کے تمام باقی ملازمین کو یہ ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر روس حملہ نہیں کرتا ہے تو امریکی سفارت کار پیرکے بعد یوکرین واپس آ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پیر کی شام روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بیان میں ڈونیٹسک اور لوہانسک علاقوں کی یوکرائن سے علیحدگی کو تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ ڈینباس کے علاقے کو روسی حکمرانی سے آزاد کر کے یوکرائن کے علاقوں میں منتقل کر دیا گیا جس کے بعد ہمیں مشرقی یوکرائن کے بارے میں سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
سعودی سرمایہ کاری فنڈ کے سینئر حکام کرپشن مین مبتلا
اکتوبر
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا معاملہ، امریکی وزیر خارجہ نے اہم اعلان کردیا
مارچ
روس کے یوکرین کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کی اہم وجہ
جولائی
’ڈس انفارمیشن‘ کی نئی تعریف کا تعین کرنے والا پیمرا بل قومی اسمبلی میں پیش
جولائی
چیٹ جی پی ٹی کا مفت استعمال کیسے کریں؟
جون
ن لیگ کی وجہ سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا: وزیرخزانہ
جون
ترکی کے صدر نے نیتن یاہو کس خطاب سے نوازا؟
جون
اقوام متحدہ ایک ناکارہ اور بے بس ادارہ، اس میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت
مئی