?️
سچ خبریں:سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے بھتیجے رابرٹ ایف کینیڈی نے بدھ کے روز 2024 کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے نمائندے کے طور پر منتخب ہونے کے لیے اپنی امیدواری کا باضابطہ اعلان کیا۔
وہ کورونا ویکسین کے کٹر مخالفین میں سے تھے اور انسٹاگرام نے 2021 میں ویکسین کے بارے میں گمراہ کن مواد شائع کرنے پر ان کا اکاؤنٹ بند کر دیا تھا۔
امریکی صدارتی انتخابات کے لیے اپنی امیدواری کا اعلان کرنے کے لیے اپنے بیانات کے دوران انھوں نے کہا کہ امریکی پولیس بدعنوان ہے اور یہ واشنگٹن ہی تھا جس نے داعش دہشت گرد گروپ کو بنایا۔
کینیڈی نے یہ بھی کہا کہ امریکی متوسط طبقہ سابقہ امریکی انتظامیہ کے اقدامات سے تباہ ہو چکا ہے۔
صدارتی انتخاب کے لیے اپنی امیدواری کا اعلان کرتے ہوئے اپنی تقریر میں انھوں نے کہ کہ پولیس کرپٹ ہے ہم نے داعش کو بنایا کہ ہم نے 20 لاکھ مہاجرین کو یورپ بھیجا اور وہاں جمہوریت کو غیر مستحکم کیا جس کی وجہ سے Brexit ہوا۔ یہ عراق جنگ کی قیمت ہے۔ ہم نے وہاں 8 ٹریلین ڈالر خرچ کیے اور ہم نے کورونا شٹ ڈاؤن پر 16 ٹریلین ڈالر خرچ کیے اور کل 24 ٹریلین ڈالر خرچ ہوئے اور اس نے امریکہ میں متوسط طبقے کو تباہ کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ ہمیں اس صورتحال کو ختم کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں ہماری حکمت عملی ہمیشہ سے یہ رہی ہے کہ طاقت دکھانے کے لیے فوجی ہتھیاروں کا استعمال کیا جائے، دنیا بھر میں طاقت دکھانے کے لیے فوج کو استعمال کیا جائے۔ لیکن چینیوں نے کچھ مختلف کیا ہے انہوں نے میرے عمومی فلسفے اور حکمت عملی کو اپنایا ہے۔ہم نے پلوں، بندرگاہوں، سڑکوں اور ہسپتالوں کو بموں سے اڑانے کے لیے آٹھ ٹریلین ڈالر خرچ کیے، لیکن انھوں نے پل، بندرگاہیں، سڑکیں اور ہسپتال بنانے کے لیے آٹھ کھرب ڈالر خرچ کیے ہیں۔ وہ بیشتر افریقی اور لاطینی امریکی ممالک میں تجارتی شراکت داروں کے طور پر ہماری جگہ لے رہے ہیں۔ برازیل نے حال ہی میں ڈالر سے چینی کرنسی میں تبدیل کیا ہے۔ سعودی عرب نے بھی ایسا ہی کیا۔
مشہور خبریں۔
یمن جنگ کے بارے میں یواے ای کا اہم اعتراف
?️ 29 اپریل 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی اتحادی یمن میں جنوبی عبوری کونسل کی
اپریل
غیرملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی 5 گنا بڑھ گئی
?️ 27 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملٹی نیشنل کمپنیوں نے رواں مالی سال کے
ستمبر
یمن کے خلاف جنگ اور محاصرہ واشنگٹن کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں: امریکی تھینک ٹینک
?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی تھنک ٹینک نے یمن کی جنگ اور محاصرے کو
نومبر
غزہ میں جنگ سے فرار ہونے والے سخت بحران مین مبتلا
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:کنیسٹ کے ممبر مکی لیوی کی زیر صدارت ہونے والے اس
جنوری
ترکی کے ساتھ محاذ آرائی یونان کے لئے درد سر
?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں: بحیرہ ایجیئن میں اپنے جزائر کو مسلح کرنے پر
ستمبر
سام سنگ کی اے سیریز کا بجٹ فون متعارف
?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ
مارچ
وزیر صحت پنجاب نے اپنے اعضا عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا
?️ 12 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی سینئر خاتون رہنما
جنوری
غزہ کے نظام کو دوبارہ تعمیر کرنے کے لیے کم از کم 10 بلین ڈالر کی ضرورت
?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے،
جنوری