امریکہ میں ایک نئی میڈیا سلطنت کا ظہور ایلیسن کون ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟

امریکہ میڈیا

?️

امریکہ میں ایک نئی میڈیا سلطنت کا ظہور ایلیسن کون ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ارب پتی تاجر لیری ایلیسن  اور ان کے بیٹے ڈیوڈ ایلیسن ،  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی تصور کیے جاتے ہیں، تیزی سے امریکی میڈیا کی دنیا میں اپنی جڑیں مضبوط کر رہے ہیں۔ باپ بیٹا اب نہ صرف "ٹک ٹاک” میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں بلکہ ٹی وی چینلز، فلم اسٹوڈیوز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو ملا کر ایک نئی میڈیا ایمپائر تشکیل دینے کے قریب ہیں۔
امریکہ اور چین کے درمیان ٹک ٹاک پر تنازعہ برسوں سے جاری ہے۔ بظاہر واشنگٹن اس ایپ کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتا ہے، مگر ماہرین کے مطابق اصل مسئلہ چین کے بڑھتے ہوئے نرم طاقت کے اثرات ہیں۔ امریکی حکومت طویل عرصے سے فیس بک، یوٹیوب اور دیگر مقامی پلیٹ فارمز کے ذریعے عالمی سطح پر بیانیہ کنٹرول کرتی آئی ہے، لیکن ٹک ٹاک کے عالمی عروج نے اس تسلط کو چیلنج کر دیا ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق امریکہ اور چین کے درمیان ہونے والے عبوری معاہدے کے تحت ایک نیا امریکی ادارہ تشکیل دیا جائے گا، جس میں چینی کمپنی ByteDance کا حصہ ۲۰ فیصد سے کم ہوگا۔ باقی حصص امریکی کمپنیوں، مثلاً Oracle (جس کے مالک لیری ایلیسن ہیں)، Silver Lake اور Andreessen Horowitz کو دیے جائیں گے۔
یہی وہ مقام ہے جہاں ایلیسن خاندان کا کردار مرکزی بن جاتا ہے۔ لری ایلیسن کے ذریعے Oracle کو ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز میں حصہ ملے گا، جبکہ ڈیوڈ ایلیسن ہالی وڈ کی بڑی کمپنی Skydance کو Paramount کے ساتھ ضم کر کے CBS جیسے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس پر کنٹرول حاصل کر چکے ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق لری ایلیسن، جو کبھی ایلان مسک سے بھی زیادہ دولت مند قرار دیے گئے، طویل عرصے سے ٹرمپ کے مالی و سیاسی حامی ہیں۔ حالیہ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کو CBS نیٹ ورک پر مفت اشتہارات کی سہولت دی گی، جس سے ان کی 2025 کی مہم کو غیر معمولی فائدہ ہوا۔
دوسری جانب، ۴۲ سالہ ڈیوڈ ایلیسن، جو ہالی وڈ میں فلمی پروڈیوسر کے طور پر جانے جاتے ہیں، اب میڈیا کی دنیا میں تیزی سے ابھر رہے ہیں۔ وہ وارنر برادرز ڈسکوری  کو خریدنے کے لیے بھی تیاریاں کر رہے ہیں، جو HBO اور CNN جیسے معروف اداروں کے مالک ہیں۔ اگر یہ ڈیل مکمل ہو گئی تو ایلیسن خاندان امریکی میڈیا کا سب سے طاقتور خاندان بن جائے گا۔
امریکی سینیٹر ایڈورڈ مارکی کے مطابق، "ٹک ٹاک پر پابندی کی اصل وجہ قومی سلامتی نہیں بلکہ امریکی میڈیا میں طاقت کی ازسرِنو تقسیم ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ رجحان جاری رہا تو ایلیسن خاندان نہ صرف فلم، ٹی وی اور سوشل میڈیا پر اثر انداز ہوگا بلکہ امریکی عوامی رائے اور سیاسی بیانیے پر بھی گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

ایلون مسک کا وائس آف امریکہ کو بند کرنے کا مطالبہ 

?️ 14 فروری 2025سچ خبریں: ٹیسلا کے سی ای او مسک نے اتوار کے روز X

ڈاکٹروں کا غزہ کی عوام کے لیے بیان؛ وہ مر رہے ہیں لیکن ان کے صبر کا پیمانہ لبریز نہیں ہوا

?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں مختلف ممالک سے رضاکارانہ طور پر خدمات

 ترکی میں امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد مظاہرے، 1100 سے زائد افراد گرفتار  

?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے انکشاف کیا ہے

امریکیوں کی اکثریت بھوکے رہ جانے سے خوفزدہ؛ ایک سروے

?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں:امریکہ میں حکومتی شٹ ڈاؤن کے بعد غذائی امدادی پروگرام معطل

کیا امریکہ میں مسلح تشدد کم ہو رہا ہے؟

?️ 15 جنوری 2022سچ خبریں:   دو امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں نے حال ہی میں اپنی

صہیونیوں کا فلسطینی قیدیوں کے ساتھ سلوک؛سرایا القدس کی زبانی  

?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:جہاد اسلامی کی عسکری شاخ سرایا القدس کے ترجمان ابوحمزہ

چیف جسٹس صاحب! یہ کیسا انصاف ہے کہ آج عدلیہ کا وقار داؤ پر لگا ہوا ہے

?️ 1 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ

?️ 25 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سفارتی سائفر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے