سچ خبریں:امریکی ریاستی قانون گذار قومی کانفرانس کا کہنا ہے کہ اس ملک میں اسکول استاتذہ اور انتظامیہ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
امریکی ریاستی قانون گذار قومی کانفرانس نے اعلان کیا ہے امریکہ کی انتیس ریاستوں میں مسلح افواج کے علاوہ اسکولوں کے اساتذہ اور انتظامیہ کو بھی اسلحہ رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے،اس ادارے کے اعلان کے مطابق سن دو ہزار اٹھارہ تک ڈھائی فیصد سے زیادہ سرکاری اسکولوں کے کارکنوں کو مسلح کردیا گیا تھا۔
فلوریڈا کے ریاستی حکام نے بتایا ہے کہ ایک ہزار تین سو افراد اس ریاست کے اسکولوں میں مسلح گارڈ کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں، یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا تھا جب سن دو ہزار اٹھارہ میں ایک مسلح شخص نے فلوریڈا کے شہر پارکلینڈ میں ایک اسکول میں گھس کر سترہ طلبا اور کارکنوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔
ادھر امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں کم از کم 402 علاقوں کے ایک تہائی اسکولوں کے کارکنوں کو ہتھیار استعمال کرنے کی ٹریننگ دی جا رہی ہے، یاد رہے کہ کچھ عرصے قبل ٹیکساس کے یووالڈ شہر میں ایک شخص نے ایک پرائمری اسکول میں انیس طلبا اور دو ٹیچروں کو گولیوں سے بھون ڈالا تھا جبکہ سن دو ہزار اکیس میں ایک سو بیس بچے امریکہ میں گن کلچر کے بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ہم نے یوکرین کی 150 بلین یورو سے زیادہ کی مدد کی ہے: نیٹو
اپریل
امریکی انتخابات کے موقع پر سیاسی تشدد کی بڑھتی ہوئی لہر
اکتوبر
نجی شعبے کے تعاون سے دیہات وانڈسٹریزکو گیس فراہمی کے پراجیکٹ کی منظوری
ستمبر
آرمینیا اور امارات کے درمیان تجارت میں اضافے کا راز
جنوری
ہم صیہونیوں کا ہر سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں: انصار اللہ
دسمبر
بیروت کے پیجرز دھماکوں میں صیہونی کابینہ کا کردار
ستمبر
ہم فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کے ساتھی ہیں: امریکی سینیٹر
جولائی
کپل شرما نے یوٹیوبر نادر علی کیساتھ پروگرام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا
فروری