?️
سچ خبریں:ایک لبنانی مفتی نے واشنگٹن کی جانب سے آستان قدس رضوی پر پابندی عائد کرنےپر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ دنیا میں قزاقوں کا کردار ادا کرتا ہے۔
العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے صور اور جبل عامل کے مفتی شیخ حسن عبد اللہ نے اتوار کے روز خطے اور دنیا میں امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں پر کڑی تنقید کی، رپورٹ کے مطابق ، انہوں نے کہا کہ امریکہ دنیا میں سمندری ڈاکو کا کردار ادا کر رہا ہے، امریکی رہنماؤں کے خیال میں وہ پوری دنیا کے وکیل اور سرپرست ہیں جبکہ یہ امریکی ہی تھے جنہوں نے القدس کو اسرائیلی دشمن کے حوالے کردیا، شیخ حسن عبد اللہ نے آستان قدس رضوی پر پابندی عائد کرنے کے حالیہ امریکی اقدام کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ امریکیوں نے مذہبی اصولوں اور اقدار کو چیلنج کرنے کی کوشش کی اور مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنا چاہتے ہیں۔
درایں اثنا آج لبنان کی سپریم شیعہ اسلامی اسمبلی نے بھی ایک بیان جاری کیا جس میں آستان قدس رضوی پر پابندی عائد کرنے کے حالیہ امریکی اقدام کی مذمت کی گئی ، لبنان کی شیعہ سپریم اسلامی اسمبلی کے بیان میں کہا گیا ہےکہ آستان قدس رضوی پر پابندی عائد کرنے پر مبنی امریکیوں کی کارروائی معاندانہ تھی، واشنگٹن کا یہ اقدام مذہبی تقدس کو نشانہ بناناہے، لبنانی اسلامی تنظیم نے بھی اپنے بیان میں زور دیاکہ آستان قدس رضوی پر پابندی عائد کرنے کی امریکی کارروائی مذہبی اور ثقافتی اقدار کی خلاف ورزی ہے جو بین الاقوامی رواج سے متصادم ہےلہذا بین الاقوامی تنظیموں کو امریکی کارروائی کی مذمت کرنی چاہئے۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتے کا نتیجہ؛سوڈانیوں کے پاس کچھ نہیں بچا
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:خرطوم کی جانب سے صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے اور تعلقات
اکتوبر
ملکی صورتحال اور سیاستدانوں کے حالات؛ خواجہ سعد رفیق کی زبانی
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا
جولائی
فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جنوبی افریقہ کا عملی اقدام
?️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:جنوبی افریقہ نے کہا کہ فلسطینیوں کی مزاحمت کی حمایت کے
ستمبر
’اسکائپ‘ ہمیشہ کے لیے بند
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: کبھی دنیا کی سب سے بہترین اور معروف ویڈیو اینڈ
مئی
آرمی چیف کے اہلِ خانہ کے ڈیٹا تک رسائی پر نادرا ملازمین کےخلاف فوجداری کارروائی شروع
?️ 6 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے چیف
مئی
امریکہ نے 27 غیر ملکی اداروں کو بلیک لسٹ میں قرار دیا
?️ 25 نومبر 2021سچ خبریں: کامرس ڈیپارٹمنٹ کے دفتر برائے صنعت و سلامتی (BIS) نے بدھ
نومبر
عمران خان پر دوبارہ حملے کا خطرہ ہے
?️ 19 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر وزیر آباد
نومبر
کیا آئندہ امریکی صدر ٹرمپ ہوں گے؟
?️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات میں اس پارٹی کے حتمی امیدوار کے
مارچ