سچ خبریں:چین کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ایران کے خلاف دباؤ کی پالیسی کو ختم کرنا چاہیے اس لیے کہ اس سے ایٹمی معاملے میں بحران ایجاد ہوگیا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنی تازہ ترین پریس کانفرنس میں ایران کی جانب سے جوہری مذاکرات کے عمل میں امریکہ کے لیے خیر سگالی کا مظاہرہ کرنے کے نئے موقع کے جواب میں کہا کہ امریکہ نے ایران کے جوہری مسئلے میں بحران پیدا کیا ہے لہزا ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی غلط پالیسی کو ختم کیا جائے،۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے چائنہ فونکس چینل کے رپورٹر کے سوال کے جواب میں ایران کے نئے مواقع کے بارے میں کہا کہ امریکہ نے جوہری مذاکرات کے عمل میں جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات جے سی پی او اے معاہدے کی بحالی کے لیے ہیں جو ایک نازک مرحلے پر پہنچ گیا ہے لہذا فریقین کو مذاکراتی عمل میں اپنے وعدوں پر قائم رہنا چاہیے اور باقی اہم معاملات پر اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے سفارتی کوششیں کرنی چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو ایران کے جوہری پروگرام میں بحران کا آغاز کرنے والے ملک کی حیثیت سے ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی غلط پالیسی کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہیے نیز ایران کے جائز اور معقول مطالبات پر توجہ دینی چاہیے۔