سچ خبریں:روسی صدر نے کہا ہے کہ امریکہ اور روس کے مابین تعلقات کم سے کم سطح تک پہنچ چکے ہیں۔
این بی سی نیوز چینل کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئےروسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں روس اور امریکہ کے درمیان تعلقات کم سے کم سطح پر پہنچ چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارے دو طرفہ تعلقات ہں جو حالیہ برسوں میں کم سے کم سطح پر پہنچ چکے ہیں ، پوتن نے مغربی میڈیا میں ایران کو مصنوعی سیارہ ٹکنالوجی کی فراہمی کے روس کے ارادے کے بارے میں مغربی میڈیا میں آنے والی اطلاعات کو "جعلی خبر” قرار دیا۔
واضح رہے کہ 16 جون کو پوتن اور بائیڈن کی جنیوا میں ملاقات ہونے والی ہے،یادرہے کہ سابق امریکی صدر نے کچھ سال قبل ہیلسنکی میں روسی صدر سے ملاقات کی تھی جس کے بعد روسی صدر نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک غیر معمولی اور باصلاحیت شخص ہیں ، ورنہ وہ ریاستہائے متحدہ کا صدر نہیں ہوسکتے تھے، تاہم کچھ لوگ انھیں پسند کرتے ہیں اور کچھ نہیں کرتے ہیں ،پوتن نے بائیڈن کے بارے میں بھی کہا کہ وہ ٹرمپ سے بہت مختلف ہیں اور وہ سیاست میں ایک تجربہ کار شخص ہیں، انھوں نے اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ امریکی سیاست میں گذارا ہے ،۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا تھا کہ امریکہ روس کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش نہیں کر رہا ہے جس کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے مابین ہونے والے پہلے سربراہی اجلاس میں بھی روس کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا امریکہ کی سیاست میں شامل نہیں ، ہے،،بائیڈن حکومت کے یہ عہد دار جن کا نام ظاہر نہیں گیا ہے ، نے پولیٹیکو کو بتایا کہ روس کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے کے لئے جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے مابین ہونے والی میٹنگ میں روسی صدر شرکت نہیں کریں گے اور دو طرفہ تعلقات جیسے ہیں ویسے ہی رہنے کی توقع کی جارہی ہے۔
امریکی عہدیدار کے مطابق جہاں دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان موجودہ اختلافات اور تعاون کے ممکنہ شعبوں پر بات چیت کرنے کا امکان ہے وہیں اس ملاقات میں ایک بنیادی معاہدے کی توقع نہیں کی جانی چاہئے۔