?️
سچ خبریں:وینزویلا کی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ الحشد الشعبی کی قربانیوں اور کامیابیوں نے اسے علاقائی سلامتی کا ضامن بنا دیا ہے۔
بغداد میں وینزویلا کے سفیر نے اپنے ملک کی حکومت کے ایک پیغام میں عراق میں الحشد الشعبی کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے اسے عراق اور خطے کی سلامتی کی ضمانت قرار دیا۔
الحشد الشعبی نے ایک بیان میں میں میں کہا کہ اس تنظیم کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف یاسر حسین العیساوی نے وینزویلا کے سفیر آرٹورو اینیبل کیکوس کا استقبال کیا، جو اپنی حکومت کی طرف سے امن کا پیغام لے کر آئے ہیں،یاد رہے کہ بغداد میں الحشد الشعبی کے دفتر میں موصول ہونے والے وینزویلا کی حکومت کے اپنے پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ پیغام دونوں فریقوں کے درمیان امن اور محبت کے افق کو کھولنے کے لیے ہے اور اس کے بعد ملاقاتیں ہوں گی۔
واضح رہے کہ عراق میں الحشد الشعبی 2014 سے سرگرم ہے جس کا مقصد دہشت گرد گروہ داعش سے لڑنا ہے، یہ فورس تقریباً 40 مختلف گروہوں پر مشتمل ہے، جن میں زیادہ تر شیعہ مسلح گروہ ہیں جبکہ کچھ اہل سنت، عیسائی اور ایزیدی گروہ بھی موجود ہیں،اس کے بہت سے رکن شیعہ گروپ عراق میں پہلے آزادانہ طور پر کام کر چکے ہیں، خاص طور پر امریکی زیر قیادت اتحادی افواج کے خلاف۔
الحشدالشعبی کو 26 نومبر 2016 کو عراقی پارلیمنٹ میں اکثریتی ووٹوں کے ذریعے ایک آزاد فوجی طاقت کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
ہیکرز کی شائع کردہ معلومات نئی ہیں: صہیونی میڈیا کا اعتراف
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:موساد کے سربراہ کی مالیاتی دستاویزات جاری کیے جانے کے بعد
مارچ
فلسطینی رہنماؤں کی رہائی کے لیے ثالث ممالک سے بات چیت جاری ہے:حماس
?️ 11 اکتوبر 2025 فلسطینی رہنماؤں کی رہائی کے لیے ثالث ممالک سے بات چیت جاری
اکتوبر
اسرائیل کا سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا خیال سراب میں بدل گیا:رائے الیوم
?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:ایک عرب اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں ایران اور سعودی
اپریل
ایم کیو ایم کا حکومت کے ساتھ رہنے کا عندیہ
?️ 27 مارچ 2022کراچی (سچ خبریں) رہنما ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا
مارچ
اشیاء کی قیمتیں بڑھانا مجبوری ہے،رانا ثناءاللہ
?️ 17 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے
ستمبر
امریکہ ہمارے ملک میں مداخلت بند کرے:میکسیکو
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:میکسیکو کے صدر نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے اپنے ملک
مئی
سوڈان نے روس کو افریقہ میں پہلی بحری فوجی اڈے کی پیشکش کر دی: وال اسٹریٹ جرنل کا دعوٰی
?️ 3 دسمبر 2025 سوڈان نے روس کو افریقہ میں پہلی بحری فوجی اڈے کی
دسمبر
کیا اب بھی ترکی اسرائیل کے ساتھ تجارت جاری رکھے گا؟
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:کویت میں اپنی پریس کانفرنس میں ترکی کے وزیر تجارت عمر
نومبر