سچ خبریں:عراقی صوبہ صلاح الدین کے شہر تکریت میں مزاحمتی تحریک کی فورسز اور داعشی دہشت گرد عناصر کے کے درمیان جھڑپ ہوئی۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کی مزاحمتی تحریک کی فورسزز نے صوبہ صلاح الدین میں داعشی تکفیری عناصر کی نقل وحرکت کو نظر میں رکھ کرانھیں نشانہ بنایاجس کے بعد ان فورسز اور تکفیریوں کے مابین تصادم شہر تکریت میں ہوا، رپورٹ کے مطابق تکریت میں داعشی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف مزاحمتی تحریک کے آپریشن کا آغاز اس شہر میں تکفیریوں کے ہاتھوں دو نوجوان ماہی گیروں کو پھانسی دینے کے بعد کیا گیا۔
عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزاحمتی تحریک اور داعشی دہشت گردوں کے مابین جھڑپیں جاری ہیں،یادرہے کہ قبل ازیں عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی کے انفارمیشن آفس نے اعلان کیا تھا کہ صوبۂ نینواکے جنوب مغرب میں واقع شیخ یونس ، الدباشہ اور کوہ نوکیت کے دیہاتوں کو دہشتگردوں کے وجود سے پاک کرنے کے لئے ایک آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
الحشد الشعبی کے آفس کی جانب جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن ان دیہاتوں میں داعش کے بچے عناصرکی تلاش اوران علاقوں میں سلامتی اور استحکام کو مستحکم کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے۔