?️
سچ خبریں: چین کے دورے کے دوران الجزائر کے صدر نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کی اس لیے کہ الجزائر دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ یہ ملک بحیرہ روم کے ساتھ واقع ہونے کی وجہ سے چین کے لیے تزویراتی طور پر اہم ہے۔
مزید پڑھیں: مسئلہ فلسطین ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے:الجزائر
چین کے صدر نے اس ملاقات میں کہا کہ چین اور الجزائر انفراسٹرکچر، پیٹرو کیمیکل، خلائی، جوہری اور قابل تجدید توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ الجزائر بیجنگ کا قریب ساتھی ہے اور دونوں فریق خلا، جوہری اور قابل تجدید توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: الجزائر اور یواے ای کے تعلقات میں درار کی افواہیں؛حکام کی تردید
المیادین کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کے صدر جنہوں نے اس ملک کی صدارت (2019) کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ چین کا دورہ کیا، اس بات پر زور دیا کہ الجزائر چین کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے تاکہ اقتصادی اور سماجی ترقی میں مدد کی جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ الجزائر چین کے ساتھ قریبی تعاون اور بین الاقوامی اور علاقائی امور میں اسٹریٹجک تعاون کے لیے تیار ہے،دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات کے بعد چین اور الجزائر کے درمیان مواصلات، پائیدار شہری ترقی اور تجارت کے شعبوں سمیت کئی دو طرفہ معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے۔


مشہور خبریں۔
یورپی یونین پر تنقید کی تو مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ انہوں نے بڑا ظلم کردیا:عمران خان
?️ 13 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کے شہر حافظ آباد میں
مارچ
Bantar Gebang residents ask for increase in ‘smelly money’
?️ 17 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
دشمن بھوک سے فلسطینیوں کے ارادوں کو متزلزل نہیں کرسکتا
?️ 14 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں سرکاری اطلاعاتی دفتر کے ڈائریکٹر جنرل اسماعیل
مارچ
مخصوص نشستوں کے کیس میں الیکشن کمیشن کا تیسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم
?️ 19 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مخصوص نشستوں کے کیس کے حوالے سے غور
ستمبر
چین اور تائیوان کے درمیان جنگ کا خطرہ
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: حالیہ دنوں میں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی
اگست
مارب میں 35 سعودی کرائے کے فوجی مارے گئے
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: مارب شہر میں ہونے والی جھڑپوں میں سعودی اتحادی افواج
دسمبر
عراق میں امریکی فوجی قافلے پر حملہ
?️ 27 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے جنوب میں
اپریل
قنیطرہ، شام میں صیہونی حکومت کی نئی تحریکیں
?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں: سوری ذرائع نے جنوبی سوریہ میں صہیونیستی ریاست کی نئی فوجی
دسمبر