سچ خبریں:یمنی ذرائع نے بتایا کہ یمنی فوج کی فورسز اور عوامی کمیٹیوں نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران البیضا محاذ پر نمایاں پیشرفت کی ہے اور دشمن پر جان لیوا ضربیں لگائی ہیں۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کی فورسز اورعوامی کمیٹیوں نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران البیضا محاذ پر نمایاں پیشرفت کی ہے جس سے دشمن پر مہلک ضرب لگی ہے، رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کی فورسز اور عوامی کمیٹیوں نے یمن کے جنوب مغربی صوبہ البیضا میں ناطع علاقے کے بڑے حصے پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
ذرائع نے تاکید کی ہے کہ حالیہ جھڑپوں میں انصار اللہ کے مجاہدین ناطع پر قبضہ کرکے جنوبی یمن کے صوبہ شبوہ میں بیحان علاقےکے قریب پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، یمنی انصار اللہ کی پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین مہدی المشاط نے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کو ان کی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ دشمن کا مقابلہ کرنے ان کی عسکریت پسندی اور وطن کا دفاع کرنے پر یمنی رہنماؤں کو فخر ہے۔
یادرہے کہ گذشتہ ہفتے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے صوبہ البیضا میں زاہر اور صومعہ شہروں کا کنٹرول سنبھال لیا،یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے آپریشن النصر المبین کے دوران نمایاں کامیابیاں حاصل کیں جس میں 350 تکفیریوں اور سعودی سے وابستہ افواج کو ہلاک کرنے کے علاوہ 560 کو زخمی بھی کیاجبکہ سعودی اتحادی فوج کی درجنوں بکتر بند گاڑیاں اور دیگر فوجی سازوسامان بھی تباہ کیا گیا۔
یادرہے کہ کچھ دن پہلے ہی یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف یمن کے صوبہ البیضامیں آپریشن النصر المبین کا اعلان کیا ہماری فورسز نے البیضا کے قبائل کی حمایت سے ، دشمن کے زیر قبضہ علاقوں کو مکمل طور پر واپس لینے اور زاہراور صومعہ میں بڑے علاقوں کو آزاد کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
مشہور خبریں۔
وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو جہانگیر ترین سے رابطے کا مشورہ دے دیا
فروری
صیہونیوں کو خطے کی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے:ایران
جنوری
ج جو لوگ قائد اعظم کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں
دسمبر
غزہ جنگ سے اسرائیل میں کاروں کی درآمد مفلوج
اپریل
آریان خان کی گرفتاری پر بالی ووڈ ستاروں کا ردعمل
اکتوبر
وائٹ ہاؤس سائبر حملوں سے پریشان
مارچ
یمن کی سلامتی ہمسایہ ممالک کے مفاد میں ہے: انصار اللہ
ستمبر
قومی اسمبلی کی تحلیل کیلئے وزیراعظم آج صدر کو سمری ارسال کریں گے
اگست