سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کرنے کو کئی سالوں سے جاری ناانصافی کے خاتمے کی جانب ایک قدم قرار دیا۔
شینہوا نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کرنے کی حمایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی فلسطینی آزاد ریاست کیوں نہیں بننے دے رہے؟نیتن یاہو کی زبانی
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کی رکنیت قبول کرنے کی کوشش دنیا میں دیرینہ ناانصافی کو دور کرنے کے لیے ایک قدم ہے۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران چین کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا اس تاریخی طرز عمل کو درست کرنے کے لیے ایک قدم ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ نے اپنے تازہ ترین فلسطین مخالف اقدام میں اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت قبول کرنے کے لیے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کو ویٹو کر دیا۔
اس قرارداد کے حق میں 12 ممالک نے ووٹ دیا اور دو ممالک نے ووٹ نہیں دیا۔
مزید پڑھیں: کیا فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت ملنا چاہیے؛چین کا کیا کہنا ہے؟
فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کے لیے فلسطین کی درخواست کو ویٹو کیے جانے کے بعد، فلسطینی اتھارٹی امریکہ کے حوالے سے اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے گی۔