?️
سچ خبریں:پاکستانی وزیر خارجہ نے خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے اور دوطرفہ معاہدوں پر عملدرآمد کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں امن کے حوالے سے تہران اور اسلام آباد کا مربوط نظریہ اطمینان بخش ہے۔
پاکستانی سرکاری ذرائع نے شاہ محمود قریشی کے حوالے سے منگل کے روز اسلام آباد میں ایران کے سیاسی نائب وزیر خارجہ علی باقری سے ملاقات کے دوران کہاکہ افغانستان میں امن کے حوالے سے تہران اور اسلام آباد کا مربوط نظریہ اطمینان بخش ہے ، اجلاس میں پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی اور پاکستان کے نائب وزیر خارجہ سہیل محمود نے بھی شرکت کی۔
پیر کو دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ایرانی اور پاکستانی رہنماؤں کے درمیان گزشتہ ماہ ہونے والی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے قریشی نے دونوں ممالک کے معاہدوں پر عمل درآمد کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
پاکستانی وزارت خارجہ نےاپنےبیان میں کہا ہے کہ دونوں فریقوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات ، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت اور افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ سیاسی ، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر زور دیا۔
بیان میں کہا گیاکہ پاکستان کے وزیر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم میں اسلامی جمہوریہ ایران کی رکنیت کی مبارکباد دی اور اس ملک کے سیاسی نائب وزیر خارجہ کے دورے پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
انھوں نے ایران کے اپنے حالیہ دورے کی اہمیت کو یاد کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ کے عہدیداروں سے مشاورت اور ملاقات پر اعتماد کا اظہار کیا اور مزید کہاکہ ایران اور پاکستان کے درمیان دو نئی سرحدی گزرگاہیں کھلنے سے دونوں ممالک کے لوگوں کے لیے اہم اور بنیادی فوائد حاصل ہوں گے ۔


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے متفقہ طور پر مناب اسکول پر حملے کی مذمت کی ہے
?️ 27 مارچ 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے جنیوا میں اپنے
مارچ
بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے دعا گو ہیں۔ شرجیل میمن
?️ 16 فروری 2026کراچی (سچ خبریں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ بانی
فروری
یورپ کے روس سے رابطہ چینل قائم کرنے کے نظریے پر زخارووا کا طنزیہ ردعمل
?️ 20 جون 2026سچ خبریں: ماریا زاخارووا، ترجمان وزارت خارجہ روس، نے یورپی کونسل کے صدر
جون
فلسطین کی آزادی تک مسلح کاروائیاں جاری رہیں گی:حماس
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونیوں کو انتباہ دیتے
ستمبر
امریکہ کو OPEC+ کے متبادل ذرائع کی تلاش
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ کے صدر نے اعلان کیا کہ ان کا ملک
اکتوبر
امریکہ کے اعلان کردہ اہداف سے لے کر پوشیدہ پالیسیوں تک
?️ 17 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی حکام نے دنیا کے 30 ممالک میں 336 کیمیائی
جنوری
ہماری جنگ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے۔ سعد رفیق
?️ 30 مئی 2025سیالکوٹ (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) کے رہنما
مئی
امریکہ میں نسلی امتیاز کا تسلسل
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: امریکہ کی رائس یونیورسٹی کی ایک تحقیق سے پتہ
اگست