افغانستان زلزلہ کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ

افغانستان

?️

سچ خبریں: افغانستان میں حالیہ زلزلے کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے طالبان حکومت کے عہدیداروں نے خوراک اور ادویات کے شعبے میں فوری بین الاقوامی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکام نے اعلان کیا کہ اس ملک کے شمال مغربی علاقوں میں حالیہ زلزلے کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2445 ہو گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی افغانستان میں سیلاب سے بھاری جانی و مالی نقصان

انہوں نے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے خوراک اور ادویات کے شعبے میں بین الاقوامی امداد کا مطالبہ کیا۔

کل بروز اتوار افغان ہلال احمر کے نمائندے عرفان اللہ شرف روزی نے اعلان کیا کہ اس ملک میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد دو ہزار ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے چند گھنٹے قبل نیویارک ٹائمز نے افغانستان کے صوبہ ہرات کے ہسپتال کے سربراہ کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ہفتے کے روز آنے والے دو طاقتور زلزلوں میں کم از کم 180 افراد ہلاک اور تقریباً 600 زخمی ہوئے۔

اس افغان اہلکار کے مطابق ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش کے لیے امدادی کاروائیاں جاری ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی زیادہ ہے۔

افغانستان کے صوبہ ہرات کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے سربراہ موسیٰ اشعری نے اعلان کیا ہے کہ اس زلزلے میں 120 افراد ہلاک اور خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت 1000 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مزیڈ پڑھیں: دنیا افغانستان کو نہ بھولے:عالمی ادارہ صحت

انہوں نے یہ بھی کہا کہ طالبان انتظامیہ نے مزید آفٹر شاکس کے امکان کے پیش نظر ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے اور ژنڈے جان ضلع (شہر) کے درجنوں دیہات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں اور 600 زخمی افراد کو ملبے تلے سے نکال لیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

یروشلم میں 5 امریکیوں کے زخمی ہونے پر واشنگٹن کا ردعمل

?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے آج

پارلیمانی کمیٹی کی لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججوں کے ناموں کی توثیق

?️ 3 نومبر 2022لاہور:(سچ خبریں) ججز کی تعیناتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے لاہور ہائی

ٹرمپ کی کابینہ کے امیدوار؛ جی حضوری کرنے والے

?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: دو ہفتے قبل ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کی تمام آٹھ سوئنگ

سابق صیہونی فوجی پراسیکیوٹر ہنگامی طور پر اسپتال منتقل

?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی ویڈیو نشر ہونے کے بعد دباؤ

یورپ معاشی خودکشی کی راہ پر گامزن

?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی توانائی کی سلامتی کونسل کے سینئر مشیر اس بات پر

اسرائیل اور سعودی عرب ایک قدم اور دور

?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کا حوالہ

یوکرین کے ڈرون نے ڈرزہبا آئل پائپ لائن کو نشانہ بنایا 

?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارٹو نے گذشتہ شب بیلاروس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے