?️
اسرائیلی وزیرِ جنگ کا اردوغان پر توہین آمیز حملہ
ترکی کی عدالت کی جانب سے غزہ میں نسل کشی کے الزام میں ۳۷ اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کے بعد اسرائیلی وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے ترک صدر رجب طیب اردوغان پر سخت اور توہین آمیز الفاظ میں حملہ کیا ہے۔
روسیا الیوم کے مطابق کاتس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر ترکی اور عبری زبان میں لکھا کہ اردوغان اپنے مضحکہ خیز وارنٹ واپس لے اور غائب ہو جائے، یہ احکام زیادہ ان جرائم کے لائق ہیں جو اس نے کردوں کے خلاف کیے، اسرائیل طاقتور ہے اور کسی سے نہیں ڈرتا۔
کاتس نے مزید کہا کہ غزہ میں بین الاقوامی امن فورس میں ترک افواج کی شمولیت کی مخالفت درست فیصلہ تھا اور طنزیہ انداز میں کہا کہ اردوغان غزہ کو صرف کیمرے کے پیچھے سے دیکھ سکتا ہے۔
استنبول کے پراسیکیوٹر آفس نے ۱۷ آبان کو جن ۳۷ اسرائیلی حکام کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے ان میں نیتن یاہو، یسرائیل کاتس اور چیف آف اسٹاف ایال زامیر بھی شامل ہیں، اور ان افراد پر ترکی میں داخلے اور فضائی حدود سے گزرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ۲۱ نومبر ۲۰۲۴ کو بین الاقوامی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو اور سابق وزیر جنگ یوآو گالانت کے خلاف جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور غزہ کے عوام کو بھوک بطور ہتھیار استعمال کرنے کے الزامات میں گرفتاری کے احکام جاری کیے تھے جن پر بعد میں اسرائیل نے نظر ثانی کی درخواست بھی دی تھی۔


مشہور خبریں۔
یمن کے خلاف جنگ میں امریکہ کا کتنا نقصان ہو اہے ؟ امریکی اخبار کی رپورٹ
?️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی اخبار دی نیشنل انٹرسٹ نے یمن کے خلاف جنگ
اپریل
فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جنوبی افریقہ کا عملی اقدام
?️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:جنوبی افریقہ نے کہا کہ فلسطینیوں کی مزاحمت کی حمایت کے
ستمبر
تحریک انصاف نے اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا
?️ 19 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستیں حاصل کرنے کیلئے پی ٹی آئی نے پشاور
فروری
شام کے شہر حسکہ میں امریکی فوجی قافلے کے راستے پر بمباری
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: شام کے باخبر ذرائع نے تاکید کی ہے کہ پہلی
جنوری
ہم یوکرین پر قبضہ نہیں چاہتے:پوٹن
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک بیان میں کہا کہ
فروری
پی پی 52 سمبڑیال میں انتخابی مہم کا آج آخری دن
?️ 30 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پی پی 52 سمبڑیال میں انتخابی مہم کا
مئی
آرمی چیف کےخلاف ٹوئٹ: اعظم سواتی کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
?️ 17 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) عدالت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے
اکتوبر
کیا سعودی عرب بھی اسرائیل کا مخالف ہو چکا ہے؟
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں غزہ
اکتوبر