اسرائیلی فوجی یوکرائن میں لڑ رہے ہیں:صہیونی میڈیا

اسرائیلی

?️

سچ خبریں:یوکرائن کی پارلیمنٹ کے رکن نے ایک اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے پر فخر ہے اور وہ اس وقت یوکرائنی پارلیمنٹ کے رکن کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
یوکرائنی پارلیمنٹ کے رکن الیگزینڈر کونیتسکی نے صیہونی ٹیلی ویژن چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے اپنی پناگاہ کا ذکر کیا اور کہا کہ اسرائیل میں ہر کوئی میزائلوں اور پناہ گاہوں سے واقف ہے، میں اسرائیل میں رہ چکا ہوں اور ان چیزوں کو اچھی طرح جانتا ہوں۔

عبرانی زبان کے چینل کی ویب سائٹ کے مطابق، الیگزینڈر کونیتسکی نے (مقبوضہ فلسطین) ہجرت کرنے کے بعد اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دیں اور پھر یوکرائن واپس آئے اور اس ملک کی پارلیمنٹ ممبر کے طور پر منتخب ہوئے۔

دوسری جانب صیہونی اخبار Yedioth Ahronoth نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی رضاکاروں کی ایک فوجی یونٹ یوکرائن کی فوج کے ڈھانچے میں لڑ رہی ہے،عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گولانی جیسی خصوصی یونٹوں میں شامل متعدد صیہونی فوجی اس وقت یوکرائن روس جنگی محاذ کے اگلے مورچوں پر روسی فوجیوں سے لڑ رہے ہیں۔

اخبارنے مزید کہاکہ آج یوکرائن کی خصوصی افواج میں اسرائیلی فوجیوں کی ایک قابل ذکر تعداد روسی فوج سے لڑ رہی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

بائیڈن خالی ہاتھ واپس آئیں گے: مصری تجزیہ کار

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:مصر کے ممتاز تجزیہ کار عبدالحلیم قندیل نے ایک کالم میں

مقتدا الصدر قبل از وقت انتخابات کے خواہاں

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:   عراقی اتحاد الفتح کے سربراہ ہادی العامری نے آج جمعرات

کملا ہیرس کا تابعین اسکول پر صہیونی جرم کا اعتراف

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے صہیونیوں کی جانب

بین گوئر نے مزید 14000 ہتھیار صہیونیوں میں تقسیم کئے

?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:ہارٹز اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ بین گوئر اور ان

یوکرین نے ایران کے ساتھ تعلقات کم کرنے کا اعلان کیا

?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں:   یوکرین کی وزارت خارجہ نے جھوٹے دعوے کرتے ہوئے اعلان

سڈنی حملہ کی داستان کو دوبارہ پیش کرنے کی وجوہات

?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے سڈنی میں ہونے والے حملے کو فوری طور

سپریم کورٹ میں ریکوڈک صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

?️ 19 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ریکوڈک صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

نیتن یاہو غزہ کی پٹی پر مکمل قبضے کے منصوبے سے پیچھے ہٹنے پر مجبور

?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنجمن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے