?️
سچ خبریں:اسرائیلی اخبار Haaretz نے گزشتہ سال ہونے والی "سیف القدس” کی لڑائی کے نتائج کا جائزہ لیتے ہوئے ایک رپورٹ میں اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی فوج موجودہ حقیقت کا تجزیہ کرنے سے قاصر ہے۔
المیادین نیوز چینل نے اسرائیلی اخبار Haaretz کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فوج کو مقبوضہ علاقوں میں کارروائیوں کی لہر سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹجک منصوبے پیش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، اس سلسلے میں، رمضان کے ختم ہونے کے بعد فلسطین میں تنازع کے خاتمے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔
تل ابیب میں فیصلہ سازوں کے قریب ایک صہیونی تجزیہ کار آموس ہیریل نے جنگ سیف القدس کی پہلی برسی کے موقع پر یہ رپورٹ لکھ کر صہیونی فوج کی حالت کو پیش کرنے کی کوشش کی، جس میں ان کے بقول صورتحال اور اس کے نتائج پر غیر حقیقت پسندانہ اندازے پیش کیے گئے۔
اس رپورٹ میں انہوں نے مقبوضہ علاقوں میں حالیہ شہادت طلبانہ کارروائیوں کے تناظر میں صیہونی فوج کی موجودہ صورت حال کو بیان کرنے اور آنے والے دنوں میں سیاسی رجحانات پر اثر انداز ہونے کے طریقہ کار کا انتخاب کرنے کی کوشش کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ”علاقوں (مقبوضہ فلسطینی علاقے اور مغربی کنارے) میں خوف و ہراس کی لہر ظاہر کرتی ہے کہ غزہ آپریشن کے بعد سے ایک سال میں صورتحال میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ہے اس لیے کہ جب حکومت سیاسی بحران کا شکار ہو اور سیکورٹی اور فوجی اداروں کو حملوں کو روکنا مشکل ہو تو سیاسی حکام اور فوج کے درمیان اختلافات بڑھ سکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کی تقریر سے زیادہ خالی نشستوں نے توجہ حاصل کی
?️ 28 ستمبر 2025اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کی تقریر سے زیادہ خالی نشستوں نے
ستمبر
نیتن یاہو کا انجام غزہ میں آریل شارون جیسا ہو گا:عبدالباری عطوان
?️ 23 جولائی 2025نیتن یاہو کا انجام غزہ میں آریل شارون جیسا ہو گا:عبدالباری عطوان
جولائی
جب تک اسرائیلی قبضہ جاری رہے گا، مزاحمتی ہتھیار برقرار رہیں گے: حماس کا اعلان
?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: فلسطینی خود مختار حکومت کے صدر محمود عباس کی اقوام متحدہ
ستمبر
دن بدن بکھرتا اسرائیل
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ریاست میں جسیے جیسے انتخابات قریب آتے جارہے ہیں ویسے
اگست
مذاکرات کے باوجود حکومت کا الیکشن کرانے کا کوئی ارادہ نہیں، عمران خان
?️ 29 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایک جانب پاکستان تحریک
اپریل
پاکستان میں محسن_انسانیت_قاسم_سلیمانی ہیش ٹیگ ٹرینڈ
?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:کئی پاکستانی صارفین نے ٹوئٹر سمیت ورچوئل اسپیس اور سوشل میڈیا
جنوری
اپوزیشن سیاسی موت مرنے جا رہی ہے: وزیر داخلہ
?️ 6 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر
فروری
ملکی ترقی کی خاطر حکومت کا پورا ساتھ دیں گے
?️ 2 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا
فروری