?️
سچ خبریں: ترکیہ کی وزارت دفاع نے آج جمعرات کو اعلان کیا کہ صہیونی حکومت کا جارحانہ موقف اور غزہ، لبنان اور شام میں توسیع پسندانہ پالیسیاں خطے میں پائیدار امن و استحکام کے حصول کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق، وزارت دفاع کے ترجمان زکی آق ترک نے مغربی ترکیہ کے صوبہ افیون قرہ حصار میں پریس کانفرنس کے دوران زور دے کر کہا کہ خطے کا مستقبل طاقت کے یکطرفہ استعمال کی بنیاد پر تعمیر نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امن کا انحصار ایسی سیکورٹی پر ہونا چاہیے جو بین الاقوامی قانون، ممالک کی خودمختاری اور ان کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتی ہو۔
آق ترک نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ان اقدامات کے خلاف ٹھوس اور مؤثر اقدامات اٹھائے جو علاقائی اور بین الاقوامی امن و استحکام کو خطرہ بن رہے ہیں۔
انہوں نے نسل کشی کے الزامات کے تناظر میں اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی قانونی کارروائیوں کے جاری رہنے کا بھی ذکر کیا۔
ترکیہ کی وزارت دفاع کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ کی مسلح افواج اپنی بازدارانہ صلاحیتوں اور دوست اور اتحادی ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنا کر علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر امن، سلامتی اور استحکام کی حمایت میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
حکومت کو عدالت میں وہی پروٹوکول ملے گا جو عام آدمی کو ملتا ہے۔ سپریم کورٹ
?️ 20 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سروس میٹر میں وفاقی حکومت
فروری
ایران کے ساتھ جنگ سےعالمی سطح پر امریکہ کا اثر و رسوخ ہوا کمزور
?️ 21 اپریل 2026 سچ خبریں:میڈیا ادارے پولیٹیکو نے لکھا ہے کہ ایران کے ساتھ
اپریل
ٹرمپ کا وہ معاہدہ جو ہر تین دن بعد ہوجاتا ہے
?️ 10 جون 2026سچ خبریں:تجزیے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بار بار ایران کے
جون
ٹرمپ کا دورہ چین یقینی ہے: امریکی اہلکار
?️ 4 مئی 2026 سچ خبریں:امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے فاکس نیوز کو بتایا
مئی
جنگ کے اخراجات نے صیہونی بستیوں کی بحالی کے بجٹ کو بھی متاثر کردیا:صیہونی اخبار
?️ 25 نومبر 2026سچ خبریں:صیہونی حکومت نے شمالی اور جنوبی بستیوں کی بحالی کے بجٹ
نومبر
امریکی تیل کی منڈی کے بحران کا کوئی واضح اختتام نظر نہیں آتا
?️ 18 ستمبر 2026سچ خبریں: امریکی بینک جے پی مورگن نے اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
امریکی انتظامیہ کی جانب سے ایران کے ساتھ مفاہمت کے حوالے سے متضاد بیانات
?️ 12 جون 2026سچ خبریں: امریکی خبر رساں ادارے ایکسیوس نے اپنی تازہ رپورٹ میں
جون
آپریشن غضب للحق: خیبرپختونخوا میں دہشتگردی میں 65 فیصد کمی
?️ 28 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) آپریشن غضب للحق کے بعد خیبرپختونخوا میں دہشتگردی میں
مارچ