🗓️
سچ خبریں:گزشتہ صبح صیہونی حکومت نے دمشق اور اس کے اطراف میں رہائشی علاقوں پر فضائی حملہ کیا جس میں 20 شامی شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔
اس وحشیانہ جارحیت کے جواب میں کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز پاریلا نے ٹویٹر پر لکھا کہ کیوبا دمشق پر اسرائیل کے فضائی حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس فضائی حملے نے شام کی قومی خودمختاری کی خلاف ورزی کی اور یہ ایسی حالت میں ہوا جب اس ملک کے عوام حالیہ زلزلے میں ہزاروں متاثرین کے ساتھ شریک ہیں۔
کیوبا کے وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت کو ایک غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
اس سلسلے میں کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کے ایک اعلیٰ عہدیدار ایمیلیو لوساڈا گارسیا نے ٹویٹر پیغام میں شام کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ ایسے حالات میں کہ دوست ملک شام کے عوام حالیہ تباہ کن زلزلے سے پیدا ہونے والے درد و کرب سے دوچار ہیں اس طرح کے حملوں کو انجام دینا انتہائی غیر انسانی فعل تصور کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ شام کے خلاف صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں اتوار کی صبح دمشق اور اس کے مضافات میں کم از کم پانچ رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں پانچ شامی شہری ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی سیاسی نظام پر عوام کے اعتماد میں گہرا بحران
🗓️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں یونیورسٹی آف حیفا کی جانب سے کیے
جنوری
کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے مودی کے دورہ کشمیر کے موقع پر عمر عبداللہ کے بیان کی مذمت
🗓️ 14 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی
جنوری
قومی اسمبلی نے متنازع پیکا ترمیمی بل منظور کرلیا، اپوزیشن اور صحافیوں کا واک آؤٹ
🗓️ 23 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی نے متنازع پیکا ترمیمی بل 2025
جنوری
اسرائیل کا صحافیوں کو قتل کرنے کا منصوبہ
🗓️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:الجزیرہ نیوز چینل نے غزہ کے متعدد صحافیوں کے نام اور
اکتوبر
اتنی مشکلات کے باوجود حماس کیسے اتنی طاقتور ہو گئی؟
🗓️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: حماس فلسطینی سرزمین پر قبضے کو مسترد کرنے کے اپنے
اکتوبر
فیس بک انتظامیہ نے کمپنی کے نئے نام کا اعلان کر دیا
🗓️ 29 اکتوبر 2021نیویارک( سچ خبریں)فیس بک انتظامیہ نے کمپنی کا نام بدل کا نیا
اکتوبر
وزیراعظم نے کہا کسی کا بھی احتساب ہو سکتا ہے: فواد چوہدری
🗓️ 28 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ
اپریل
عید سے قبل خوشخبری: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
🗓️ 13 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور درآمدی
مارچ