سچ خبریں:ایک اسرائیلی اخبار نے 1948 کے خطے میں فلسطینی انتفاضہ شروع ہونے کے آثار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ نقب کا ہاتھ سے چلا جانا تل ابیب اور یروشلم کے زوال کا آغاز ہوگا۔
عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار معاریونے نقب میں فلسطینی انتفاضے کے شروع ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے زور دیا کہ خطے میں فلسطینی اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف بڑھ رہے ہیں اور یہ کہ وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی حکومت انھیں ان کی زمینوں اور گھروں سے بے دخل کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ مجھے یہ کہنا ہے کہ اگر نقب ہمارے ہاتھ سے نکل جاتا ہےتو اس کے بعد یروشلم اور تل ابیب کی باری آئے گی ،عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گیلنٹ جیسی شخصیات جنہوں نے اسرائیلی فوج کے جنوبی محاذ کی کمانڈ بھی کی تھی اور اس علاقے سے اچھی طرح واقف ہیں خبردار کرتے ہیں کہ صیہونی حکومت کو اس علاقے پر خصوصی توجہ دینا چاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ سیف القدس جنگ کے بعد جب نقب سمیت مختلف علاقوں کے لوگ صیہونی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ صیہونیوں کے ساتھ جھڑپوں میں فلسطینیوں کا ساتھ دیا تو تل ابیب حکومت نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔