اسرائیل کو بھیNPT میں شامل ہونا چاہیے:ایران

اسرائیل

🗓️

سچ خبریںاقوام متحدہ میں ایران کی نائب مندوب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو بھیNPT میں شامل کرے۔
اقوام متحدہ میں ایران کی نائب مندوب نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت پرجوہری اسلحوں کے فروغ پر روک لگانے والے معاہدے ان پی ٹی میں شامل ہونے کے لئے دباو ڈالے، انہوں نے کہا کہ مو‍ثق رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے پاس تقریباً 300 ایٹمی بم ہیں جو دنیا کے لئے بڑا سنگین خطرہ شمار ہوتے ہیں، تاہم یہ خودساختہ حکومت ان پی ٹی پر دستخط کرنے کے لئے تیار نہیں ہے جس کی وجہ امریکہ کی طرف سے اسے حاصل ہونے والی حمایت ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کی نائب مندوب زہرا ارشادی نے اس ادارے کے اسلحوں کے فروغ پر روک لگانے والے کمیشن کے سالانہ اجلاس میں صیہونی حکومت کے ایٹمی پروگرام کے تعلق سے بین الاقوامی برادری کی خاموشی پر تنقید کی،انہوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت پر ان پی ٹی میں شامل ہونے اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کو اپنی تنصیبات کا معائنہ کرنے کی اجازت دینے کے لئے دباو ڈالے۔

انہوں نے اس اجلاس میں دنیا میں جئوپولیٹکل بحران اور ایٹمی اسلحوں کے استعمال کے حظرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایٹمی طاقتیں ایک طے شدہ ٹائم فریم میں اپنے ایٹمی اسلحوں کو منہدم کرنے کے لئے اپنے سیاسی ارادے کا مظاہرہ کریں۔

مشہور خبریں۔

ایران سے تیل خریدنے کی صورت میں قیمت 150 روپے ہو جائے گی

🗓️ 28 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) سلیم مانڈی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ

کوئی پائلٹ نیتن یاہو کے طیارے کو اڑانے کو تیار نہیں

🗓️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن چینل 14 نے رپورٹوں میں بتایا ہے کہ

یمن نے امریکی آئزن ہاور طیارہ بردار جہاز کو نشانہ بنایا

🗓️ 1 جون 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اس جمعہ کو

غزہ زمین، ہوا اور سمندر سے صیہونی جارحیت کی زد میں

🗓️ 21 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے ہمہ گیر حملوں

بیالیس بین الاقوامی تنظیموں کا بن سلمان کو سزا دینے کا مطالبہ

🗓️ 4 مارچ 2021سچ خبریں:بیالیس بین الاقوامی تنظیموں نے سعودی صحافی کے قتل میں ملوث

کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود سب سے پرانے تنازعات میں سے ایک ہے، حریت کانفرنس

🗓️ 15 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

اسرائیلی قیدیوں کو شرائط کے ساتھ رہا کیا جائے گا

🗓️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ

ملک کے مختلف شہروں میں کورونا  وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ

🗓️ 18 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وباء کوروناوائرس کی چوتھی لہر ملک بھر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے