اسرائیل کا قطر پر حملہ ایران کے حق میں گیا

قطر

?️

 اسرائیل کا قطر پر حملہ ایران کے حق میں گیا
 عالمی جریدے بلومبرگ کے مطابق حالیہ دنوں اسرائیل کی جانب سے قطر میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے والی کارروائی خطے میں طاقت کے توازن کو ایران کے حق میں موڑ سکتی ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حملے نے خلیجی ممالک کے لیے امریکہ کی سلامتی کی ضمانتوں پر اعتماد کو کمزور کر دیا ہے۔ اس صورتحال سے یہ خدشہ بڑھ گیا ہے کہ خلیجی ریاستیں مغربی طاقتوں سے فاصلہ اختیار کر کے ایران سمیت دیگر عالمی قوتوں کے ساتھ نئے سیاسی، اقتصادی اور عسکری تعلقات قائم کر سکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ پیشرفت دراصل  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس پالیسی کو نقصان پہنچاتی ہے جس کا مقصد ایران کو کمزور کرنا اور اسرائیل کو عرب دنیا کے ساتھ قریب لانا تھا۔ لیکن اب خلیجی ممالک اسرائیل کو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ سمجھنے لگے ہیں اور اس کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔
مصری تجزیہ کار مصطفیٰ فحص کے مطابق پہلے عرب ریاستیں ایران کے خوف سے اسرائیل کے قریب جا رہی تھیں، لیکن اب اسرائیل کے اقدامات نے انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا ہے، حتیٰ کہ وہ ایران کے ساتھ تعلقات مزید بہتر بھی کر سکتے ہیں۔
امارات کے ایک عہدیدار نے بلومبرگ کو بتایا کہ ابوظہبی اس حملے کے لیے تیار نہیں تھا اور اسرائیل خطے کے لیے براہِ راست خطرہ بنتا جا رہا ہے، جو بالآخر ایران کے مفاد میں ہے۔ اسی تناظر میں اطلاعات ہیں کہ اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنیوں کو دبئی میں نومبر میں ہونے والے بڑے ایئر شو میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔
کویتی محقق عبدالعزیز الانجاری کے مطابق اسرائیل نے وہی حملہ کیا جس کے بارے میں وہ خلیجی ممالک کو خبردار کرتا رہا تھا کہ ایران کرے گا۔ گویا اس نے ایران کی ممکنہ کارروائی کو اپنے ہاتھوں سے عملی جامہ پہنایا۔
دوسری جانب امریکی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار نیئر ایسٹ پالیسی کے ڈائریکٹر رابرٹ ستلاف نے کہا کہ خلیجی ریاستوں کی صرف زبانی مذمت ظاہر کرتی ہے کہ شاید وہ اس واقعے کو ایک وقتی کارروائی کے طور پر دیکھ رہی ہیں، نہ کہ پالیسی میں بنیادی تبدیلی کے طور پر۔
خلیج میں تعینات ایک یورپی سفارتکار کے مطابق اب خلیجی ممالک یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ اسرائیل کا اگلا ہدف کہاں ہو سکتا ہے – ریاض یا ابوظہبی؟ ان کے بقول، امریکہ کی غیر واضح قیادت نے خطے کو غیر یقینی صورتحال میں ڈال دیا ہے۔
بحرین میں قائم بین الاقوامی ادارے IISS کے محقق حسن الحسن کے مطابق اسرائیل نے واضح کر دیا ہے کہ وہ خلیجی ریاستوں کے لیے براہِ راست خطرہ ہے اور ان کے پاس اس کا توڑ موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ ممالک اپنی سلامتی کے لیے روس یا چین کی جانب جھک سکتے ہیں، یا ترکی، پاکستان، بھارت اور انڈونیشیا جیسے ملکوں کے ساتھ تعاون بڑھا سکتے ہیں، یہاں تک کہ اپنی دفاعی پیداوار کو بھی تیز کر سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

سام سنگ کا اے 16 پیش، 6 سال تک اپڈیٹ دینے کا اعلان

?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: جنوبی کوریا کی ملٹی نیشنل اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی

پاکستان ایران کے مابین لاجسٹک، تجارت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات پر اتفاق

?️ 25 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران اور پاکستان کے مابین لاجسٹک، تجارت اور

روسی فوجی اہلکار: ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران کے ساتھ جنگ ​​میں مکمل شکست سے بچا لیا

?️ 27 جون 2025سچ خبریں: روسی فوج کے سینٹرل ملٹری پولیٹیکل ڈائریکٹوریٹ کے نائب سربراہ

چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل کے قتل کے مقدمے میں اپنی نامزدگی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

?️ 20 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران

ایران کے حملے؛ 12 دنوں میں صیہونی ریاست میں 20 ہزار بار سائرن

?️ 26 جون 2025 سچ خبریں:ایران کی جوابی کارروائی وعدہ صادق 3 کے دوران اسرائیل

تجربہ کار ٹیم اپنے تجربے کے ساتھ ملکی معیشت اور عوام کی زندگی کو تباہ کر رہی ہے:پرویز الہیٰ

?️ 16 جون 2022لاہور (سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ حکومت بجٹ میں ریلیف تو

حکومت اور اسٹیٹ بینک کے سخت فیصلوں سے معیشت بحال ہوئی. گورنر اسٹیٹ بینک

?️ 7 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ حکومت اور

ریڈمی کا رواں برس کا سستا ترین فون پیش

?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے