?️
اسرائیل نے ٹرمپ کے امن منصوبے کو قبولیت سے پہلے ہی سبوتاژ کر دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ امن منصوبے پر کئی ابہامات موجود ہیں، جن میں سب سے اہم مسئلہ اسرائیل کی جانب سے وعدوں پر عمل درآمد کی کوئی ضمانت نہ ہونا ہے۔ ماضی میں بھی اسرائیل کے رویے کو دیکھتے ہوئے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تل ابیب منصوبے کو سبوتاژ کر سکتا ہے۔
اسرائیلی چینل 7 کے مطابق، اسرائیلی فوج کے کمانڈروں نے غزہ میں تعینات اہلکاروں کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا ہے کہ بستیوں کو غزہ کی سرحد کے باہر سے محفوظ رکھنا ممکن نہیں، اس کے لیے فوج کو غزہ کے اندر موجود رہنا ہوگا۔
اسرائیلی عسکری تجزیہ کار یوسی یحو شوع، جو منگل کے روز غزہ ڈویژن کے کمانڈروں کے ہمراہ موجود تھے، نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ فوجی قیادت کسی بھی ممکنہ منصوبے کے تحت غزہ سے انخلا کی سخت مخالفت کر رہی ہے۔ ان کے مطابق، منصوبے کے سکیورٹی پہلو اب بھی غیر واضح ہیں، مگر یہ بات بالکل عیاں ہے کہ جنوبی محاذ اور غزہ ڈویژن کے کمانڈروں کو پیچھے ہٹنے پر شدید تحفظات ہیں۔
یوسی یحو شوع کا کہنا ہے کہ مڈل کمانڈ سطح پر کئی افسران جنگ کے طویل ہونے سے تھکن کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر سیاسی قیادت غزہ سے انخلا کا فیصلہ کرے تو فوج اس حکم پر عمل کرے گی اور جس مقام پر بھی تعینات کی جائے، وہاں سے اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
پاکستان رہن سہن کے اعتبار سے دنیا کا سستا ترین ملک
?️ 1 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تحقیقی و تجزیاتی ادارے ’گو بینکنگ ریٹس‘ کی رپورٹ
اگست
ایران کے خلاف جنگ کے عالمی اثرات؛ امریکی فوجی ذخائر میں کمی، خلیجی معیشتوں پر دباؤ اور واشنگٹن کی ساکھ کو دھچکا
?️ 17 اکتوبر 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے اثرات عالمی
اکتوبر
روس کی سب سے بڑی گیس فیلڈ میں خوفناک آگ
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: آج جمعرات کی صبح سویرے روس میں اورنگوئے گیس فیلڈ
جون
کون کس کا حامی ہے؟
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: جرمنی کے صدر اعظم نے منگل کے روز برلن میں
اکتوبر
آبنائے ہرمز؛ واشنگٹن کی نئی تشویش اور خطے میں نئے نظام کے آغاز کی علامت
?️ 30 مئی 2026سچ خبریں:آبنائے ہرمز صرف ایک اقتصادی آبی گزرگاہ نہیں رہی بلکہ طاقت
مئی
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل
?️ 30 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی
اپریل
فلسطینیوں کے لیے پناہ گاہوں میں داخلہ ممنوع!
?️ 23 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں نے مقامی فلسطینی باشندوں
جون
امریکی مسلمان قانون ساز نے مسجد الاقصی پر صہیونی حملے کو وحشیانہ قرار دیا
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے دیگر علاقوں میں
اپریل