?️
سچ خبریں:اگر اسرائیل میں کچھ غیر متوقع نہیں ہوتا ہے تو ایتوار کو اس غیر قانونی کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو کی 12 سالہ گدی کی فائل بند ہوجائے گی اوروہ حزب اختلاف کی کابینہ میں اپنے سابق عہدے پر واپس آجائیں گے۔
صیہونی حکومت کے 12 ویں چینل کی ویب سائٹ نےصیہونی کنسٹ میں حکومت کی نئی کابینہ کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے موقع پر نے اسرائیل کی سیاسی صورتحال کا تفصیلات کے ساتھ جائزہ لیاہے،عبرانی زبان کی ویب سائٹ کے مطابق اس حقیقت کے باوجود کہ سب کچھ ختم ہو رہا ہے پھر بھی نیتن یاھو اسرائیل کے وزیر اعظم کی حیثیت سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ اس مقصد کے حصول کے لئے آخری لمحے تک ہار نہیں مانیں گے۔
واضح رہے کہ کچھ ماہرین نے چینل کو بتایا کہ اگرچہ نیتن یاھو کو اپنے وزیر اعظم کی بہت کم امید ہے لیکن پھر بھی وہ بینیٹ کی کابینہ کی تشکیل کو روکنے کے لئےاس کی راہ میں زیادہ سے زیادہ رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے جس سے کم از کم نئی حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ماہرین کے مطابق ، تاہم نیتن یاھو اس منصوبے کو آگے بڑھانے کے لئے اتنے مضبوط نہیں ہیں اور اس بات کا امکان موجود ہے کہ ان کی کابینہ بننے سے پہلے ہی گر جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ اتوار کے بعد سے نیتن یاہو کی سب سے اہم مشکل بدعنوانی کے مقدمات ہوں گے جو اسرائیلی عدالتوں میں چل رہےہیں کیونکہ وہ سیاسی استثنیٰ کھو بیٹھے جس کی وجہ سے ان کے جرائم پر پردہ پڑ رہا تھا،تاہم اس بار نیتن یاہو خود کو نہ صرف مختلف اسرائیلی جماعتوں اور اسرائیلی کابینہ کے اتحاد کا سامنے کھڑا پارہے ہیں ، بلکہ اسرائیلی عدالت کو بھی اپنے سامنے دیکھ رہے ہیں، اس بار وہ خود کو 100 جنگی جوانوں کے سامنے تنہا پائیں گے۔
اگرچہ اس تناظر میں ، بنیامن نیتن یاہو تارکین وطن کی آباد کاریوں کی ترقی کی حمایت کرنے والا ایک ستون بننے کی کوشش کریں گے اور اس طرح آبادکاری کی ترقی کے حق میں دائیں بازو کی جماعتوں میں اپنا مقام برقرار رکھیں گے نیز اس طرح اپنے حریف بینیٹ پر دباؤ ڈالیں گے لیکن دوسرے فریق بھی بیکار نہیں بیٹھیں گے۔


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کا یورپ سے افغانوں کی ملک بدری روکنے کا مطالبہ
?️ 23 مئی 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک
مئی
ٹرمپ کا نیتن یاہو کے منصوبے پر مخالفانہ موقف ؛ وجہ ؟
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اطلاع دی ہے کہ
اکتوبر
لبنان میں داعش کے وابستہ گروہ گرفتار
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:لبنانی سکیورٹی فورسز نے اس ملک کے جنوب میں شامی سرحد
اگست
پاکستان علماء کونسل کا افغان عبوری حکومت کو مناظرے کا چیلنج
?️ 24 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) پاکستان علماء کونسل نے افغان عبوری حکومت کے ذمہ
فروری
وائٹ کاف اور عبدالعاطی کے درمیان ایران اور امریکہ مذاکرات پر گفتگو
?️ 14 جون 2026سچ خبریں: مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے مشرق وسطیٰ میں امریکی
جون
وزیراعظم شہباز شریف کی صدرآصف زرداری سے ملاقات
?️ 10 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی
مئی
مقدسات کی توہین کا مغرب کا آلہ کار ہے:عطوان
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اپنے نئے
جولائی
صیہونی فوج کو غزہ میں داخل ہونے میں کیا رکاوٹ آرہی ہے؟
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر زمینی حملے میں صہیونی فوج کو
نومبر